بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر (جے) علی خان کے ساتھ مذہب پر کھل کر گفتگو کرتا ہوں اور انہیں تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہوں۔ لندن میں منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے 55 سالہ اداکار نے بتایا کہ میں خود کو زیادہ مذہبی شخص نہیں سمجھتا، تاہم میری والدہ نے مجھے جو سبق سکھایا، وہی میں اپنے بچوں کو بھی سکھا رہا ہوں۔ سیف علی خان نے کہا کہ میری والدہ نے جو مجھے سکھایا تھا اور میں نے بھی اپنے بچوں کو وہی سکھایا ہے۔ اداکار نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ایسے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی جہاں مختلف مذاہب کی تعلیمات اور تہواروں کا احترام کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسے اسکولوں میں پڑھا جہاں دن کا آغاز چرچ میں عبادت سے ہوتا تھا، میں نے ایک بار یہ کہہ کر بچنے کی کوشش کی کہ میرا مذہب مختلف ہے، لیکن پھر ہمارے لیے ایک مولوی صاحب کو بلا لیا گیا، اس لیے وہ بہانہ بھی کام نہ آیا۔ سیف نے کہا کہ میرے اسکول میں کرسمس اور دیوالی دونوں تہوار یکساں جوش و خروش سے منائے جاتے تھے، اسی لیے میں نے کبھی مذہبی اختلافات کو غیر معمولی نہیں سمجھا۔ واضح رہے کہ سیف علی خان نے دو بین المذاہب شادیاں کیں، ان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی، امریتا سنگھ سے ان کے 2 بچے ابراہیم علی خان اور سوہا علی خان ہیں، جبکہ بعد ازاں انہوں نے اداکارہ کرینہ کپور خان سے شادی کی، جن سے ان کے 2 بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔
Source: Social Media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود