National

بی جے پی نے اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو سمیت 10 اراکین اسمبلی کو ٹکٹ سے محروم کیا

بی جے پی نے اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو سمیت 10 اراکین اسمبلی کو ٹکٹ سے محروم کیا

پٹنہ، 14 اکتوبر :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے جاری 71 امیدواروں کی پہلی فہرست میںاسمبلی اسپیکر نند کشور یادو سمیت دس اراکین کو ٹکٹ سے محروم دیا گیا ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج 71 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ فہرست کے مطابق اسمبلی اسپیکر اور پٹنہ صاحب سے سات بار کے رکن اسمبلی نند کشور یادو کو ٹکٹ سے محروم کردیا گیا ہے۔ مسٹریادو کی جگہ رتنیش کشواہا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اسی طرح ریگاسے موتی لال پرساد، سیتامڑھی سے متھلیش کمار، راج نگر سے ڈاکٹر رام پریت پاسوان، نرپت گنج سے جے پرکاش یادو، گورا بورام سے سورناسنگھ، اورائی سے رام صورت کمار، کٹوریا سے ڈاکٹر نکی ہیمبرم، کمہرار سے ارون کمار سنہا اور آرہ سے سابق وزیر امریندر پڑتاپ سنگھ کو ٹکٹ سے محروم کردیا گیا ہے۔ اس بار کے انتخابات میں بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر رام کر پال یادو کو داناپور سے ٹکٹ دیا ہے۔ مسٹر یادو نے سال 2024 میں پاٹلی پترا پارلیمانی نشست سے انتخابات لڑاتھا، لیکن انہیں راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی ) سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی نے شکست دی تھی۔ بی جے پی نے نو خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے، جن میں بیتیا سے رینو دیوی، پریہار سے گائتری دیوی، نرپت گنج سے مسز دیونتی یادو، کشن گنج سے سویٹی سنگھ، پران پور سے نشا سنگھ، کوڑھا سے کویتا دیوی اورائی سے رمانشاد، وارسلی گنج سے ارونا دیوی اور جموئی سے شریاسی سنگھ شامل ہیں۔ بی جے پی نے بکرم سے کانگریس کے رکن اسمبلی سدھارتھ سوربھ کو موقع دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کے انل شرما کو ہرایا تھا۔ وہ حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 12 اکتوبر کو بہار اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں نشستوں کی تقسیم پر سمجھوتہ ہوا تھا۔ نشستوں کی تقسیم کے تحت بی جے پی 101، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) 101، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) 29،راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) اور ہندستانی عوام مورچہ (ہم) چھ چھ نشستوں پر انتخابات لڑیں گے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments