National

’بی جے پی نے اے آئی اے ڈی ایم کے کو واشنگ مشین میں صاف کیا‘، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے کیا طنز

’بی جے پی نے اے آئی اے ڈی ایم کے کو واشنگ مشین میں صاف کیا‘، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے کیا طنز

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے جمعہ کے روز بی جے پی پر طنزیہ انداز میں تلخ حملہ کیا۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا بدعنوانی کے معاملوں میں مبینہ طور پر ملوث ان کی ساتھی پارٹی اے آئی اے ڈی ایم کے کو ان کی ’واشنگ مشین‘ میں صاف کر دیا گیا ہے؟ اسٹالن نے آج ایک تقریب کے دوران یہ سوال کیا۔ اسٹالن نے اپنی تقریر کے دوران حریفوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ تمل ناڈو کی ترقی کو ہضم نہیں کر پاتے، وہ واٹس ایپ یونیورسٹی کے ذریعہ سے جھوٹ پھیلاتے ہیں۔ ڈی ایم کے چیف کا کہنا ہے کہ ’’ہمارے خلاف لگائے گئے سبھی الزامات ایک گھسی پٹی کہانی پر مبنی ہیں۔ ان میں سے پہلا الزام سیاسی اقربا پروری کا ہے۔ میں اس کا جواب پہلے ہی دے چکا ہوں۔ سیاست میں آنے کی پوری آزادی ہے، لیکن کامیابی حاصل کرنے کے لیے انھیں عوام کے سامنے کھڑا ہونا ہوگا۔ ان کا بھروسہ جیتنا ہوگا اور ووٹ حاصل کرنے ہوگا۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’یہ بے بنیاد الزام ان لوگوں نے عائد کیے ہیں، جو زمینی سطح پر ہمارا سامنا نہیں کر سکتے۔‘‘ اسٹالن نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’ہم پر جو دوسرا الزام عائد کیا گیا ہے، وہ ہے ’بدعنوانی‘۔ کیا اب تک کسی نے بھی ہمارے خلاف لگائے گئے ایک بھی الزام کو ثابت کیا ہے؟‘‘ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ ’’جو لوگ اس وقت آپ کے ساتھ ہیں، وہی حقیقی معنوں میں بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ خاص طور سے اے آئی اے ڈی ایم کے، جنھیں بدعنوانی کے معاملوں میں سپریم کورٹ نے قصوروار ٹھہرایا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’جب آپ ان کے ساتھ اتحاد میں نہیں تھے، تب آپ نے ان پر کتنے الزامات عائد کیے تھے؟ کیا اب آپ نے انھیں اپنی واشنگ مشین میں دھو دیا ہے؟‘‘

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments