National

بی جے پی کی سوچ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ہے ، مسلمانوں کے خلاف ہونے کا الزام غلط: گڈکری

بی جے پی کی سوچ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ہے ، مسلمانوں کے خلاف ہونے کا الزام غلط: گڈکری

ناگپور ، 10 جنوری : مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نظریاتی بنیاد کسی خاص ذات یا مذہب کے خلاف نہیں بلکہ معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح و بہبود پر قائم ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی مسلمانوں کی مخالف نہیں ہے ۔ شمالی ناگپور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نتن گڈکری نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ لیڈر جان بوجھ کر یہ افواہ پھیلا رہے ہیں کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو تشدد پھوٹ پڑے گا۔ انہوں نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی نظریہ اپنے کارکنان کو بلا امتیاز ہر شہری کی خدمت کا درس دیتا ہے ۔ گڈکری نے اعتماد ظاہر کیا کہ اگر 15 جنوری کو ہونے والے ناگپور میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی اور شیو سینا اتحاد کو واضح اکثریت ملتی ہے تو عوام کی امیدیں اور توقعات پوری کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اتحاد کے امیدواروں کی کارکردگی کے ضامن ہیں۔ دن بھر میں تین عوامی جلسوں سے خطاب کرنے والے گڈکری نے کہا کہ ان کا مقصد بی جے پی کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی اور پاکستان کے خلاف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مسلمان ملک کے لیے قربانیاں دیتے ہیں، انہیں وہی مقام حاصل ہے جو ہندو¶ں کو حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی مسجد میں عبادت کرے ، گردوارے جائے یا بدھ وہار میں، تمام بھارتیوں کا خون ایک ہے اور سب کی شناخت ایک ہی قوم سے ہے ۔ بی جے پی ہر شہری کے لیے کام کرتی ہے ۔ گڈکری نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ بی جے پی کے نظریے پر پختہ یقین رکھنے والے کارکن ہیں، لیکن ایک منتخب نمائندے کی حیثیت سے وہ ان لوگوں کے لیے بھی کام کرتے ہیں جنہوں نے انہیں ووٹ نہیں دیا۔ انہوں نے اس الزام کو بھی بے بنیاد قرار دیا کہ بی جے پی آئین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے اور کہا کہ حقیقت میں کانگریس پارٹی نے تقریباً 80 مرتبہ آئین میں ترمیم کی ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments