National

بی جے پی حکومت کے وزیر کا بڑا بیان، ’انتخابی وعدوں نے ریاستوں کی صحت خراب کر دی‘، مرکزی حکومت کرے مدد

بی جے پی حکومت کے وزیر کا بڑا بیان، ’انتخابی وعدوں نے ریاستوں کی صحت خراب کر دی‘، مرکزی حکومت کرے مدد

انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے بڑے بڑے وعدوں سے اب اپنی ہی پارٹی کے لیڈران پریشان نظر آرہے ہیں۔ اس کا اندازہ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ایک پروگرام کے دوران ریاست کے وزیر کیلاش وجے ورگیہ کے بیان سے لگایا جاسکتا ہے جنہوں نے انتخابی وعدوں کے حوالے سے بڑا بیان دے کر حکمراں خیمے میں کھلبلی مچادی ہے۔ وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ انتخابات کے وقت کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ریاستوں کو بھاری مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایسے میں مرکزی حکومت کو ریاستوں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہئے۔ بی جے پی حکومت کے وزیر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے انتخابات کے دوران بہت سے اعلانات کرنے پڑتے ہیں لیکن بعد میں انہیں پورا کرنا ریاستوں کے بجٹ پر بھاری پڑتا ہے۔ اسی وجہ سے آج ریاستوں کی معاشی صورتحال کافی خراب ہوچکی ہے۔ کیلاش وجے ورگیہ بھوپال میں مرکزی وزارت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور کے زیر اہتمام منعقد شہری ترقیات کے وزراء کے علاقائی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کھلے عام کہا کہ ریاستوں کے بجٹ کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے اور اب حالات کو سنبھالنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران بجٹ کے حوالے سے جو توقعات وابستہ کی جاتی ہیں وہ حقیقت میں پوری نہیں ہوپاتیں۔ اس وجہ سے ریاستوں کو اب مرکزی حکومت کی طرف دیکھنے کی مجبوری ہوگئی ہے۔ اس دوران کیلاش وجے ورگیہ نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ امرت یوجنا، ہاوسنگ اسکیم اور دیگر مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت ریاستوں کو مزید امداد فراہم کرے۔ انہوں نے بتایا کہ ان اسکیموں کے تحت کچھ کام تو مکمل ہو چکے ہیں لیکن باقی کاموں کے لیے ریاستوں کے پاس کافی وسائل نہیں ہیں۔ بی جے پی حکومت کے وزیر نے کہا کہ یہ صورتحال صرف مدھیہ پردیش ہی نہیں بلکہ تقریباً ہر ریاست میں ہے۔ انتخابی وعدوں اوردعوؤں کی وجہ سے ریاستوں پر مالی دباؤ بڑھ گیا ہے۔ اس لیے مرکزی حکومت کی مدد سے ہی ان اسکیموں کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments