بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ سکھبیر سنگھ جوناپوریا کے ذریعہ ایک مسلم فیملی کو کمبل دے کر واپس لیے جانے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ کانگریس نے بی جے پی لیڈر کی اس حرکت کو انتہائی شرمناک بتایا ہے کہ کمبل دینے کے بعد مسلم ہونے کی جانکاری ملتے ہی اس سے کمبل واپس لے لیا۔ اس معاملہ میں سماجی و سیاسی لیڈران سکھبیر جوناپوریا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے عمل کو ہندو-مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے والا قرار دے رہے ہیں۔ کانگریس نے تو اسے ’نفرت کا بازار‘ قرار دیا ہے۔ یوتھ کانگریس کارکنان نے اس مسلم فیملی کو آج اپنی طرف سے کمبل بطور تحفہ پیش کیا ہے اور یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی ہے کہ مذہب کے نام پر تقسیم قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مسلم کنبہ کو کمبل دیے جانے کی ویڈیو کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے ’’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان‘‘۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں کانگریس نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’راجستھان میں سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ سکھبیر سنگھ جوناپوریا نے جس مسلم فیملی کو کمبل دینے سے منع کر دیا، ہمارے یوتھ کانگریس کے ساتھیوں نے اس مسلم فیملی کو کمبل دے کر نفرت کے خلاف محبت کا پیغام دیا ہے۔‘‘ کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’بی جے پی جہاں جہاں بھی نفرت کی کھیتی کرے گی، ہم وہاں وہاں محبت کے گلاب لگائیں گے۔ ملک میں پھیل رہی نفرتی نظریات کو محبت و بھائی چارے سے مٹائیں گے۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو