National

بی جے پی-آر ایس ایس کی نفرت انگیز سوچ نے سماج میں زہر گھول دیا ہے : راہل

بی جے پی-آر ایس ایس کی نفرت انگیز سوچ نے سماج میں زہر گھول دیا ہے : راہل

نئی دہلی، 9 اکتوبر:) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہریانہ میں انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر کی خودکشی کے معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نفرت انگیز سوچ نے مسلمانوں، دلت اور انصاف کی امید کو زہر آلود کر دیا ہے ۔ جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ ہریانہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر وائی پرن کمار کی خودکشی اس گہرے سماجی زہر کی علامت ہے جو ذات پات کے نام پر انسانیت کو کچل رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ "جب ایک آئی پی ایس افسر کو اپنی ذات کی وجہ سے ذلت اور مظالم برداشت کرنا پڑتے ہیں، تو تصور کریں کہ عام دلت شہری کس حالات میں زندگی گزار رہے ہوں گے ۔ رائے بریلی میں ہریوم والمیکی کا قتل، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی توہین، اور اب مسٹر پران کی موت۔ یہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ ناانصافی اپنی انتہا پر ہے ۔" بی جے پی-آر ایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی-آر ایس ایس کی نفرت اور منوادی سوچ نے سماج کو زہر آلود کردیا ہے ۔ دلت، قبائلی، پسماندہ طبقات اور مسلمان آج انصاف کی امید کھو رہے ہیں۔ یہ جدوجہد صرف پران کی نہیں ہے بلکہ یہ ہر اس ہندستانی کی جدوجہد ہے جو آئین، مساوات اور انصاف میں یقین رکھتا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments