National

Budget Session 2026: بجٹ سیشن 2026 کا صدرجمہوریہ دروپدی مرمو  ’’گزشتہ 11 سالوں میں ملک کی اقتصادی صورتحال مضبوط ہوئی‘‘

Budget Session 2026: بجٹ سیشن 2026 کا صدرجمہوریہ دروپدی مرمو ’’گزشتہ 11 سالوں میں ملک کی اقتصادی صورتحال مضبوط ہوئی‘‘

نئی دہلی: 28 جنوری 2026 کو پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا آغازصدرجمہوریہ دروپدی مرموکے خطاب سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہرشعبے میں ہندوستان آگے بڑھ رہا ہے۔ آزادی تب تک ادھوری ہے، جب تک آتم نربھرکی زندگی نہیں جیا جائے۔ گزشتہ 11 سالوں میں ملک کی اقتصادی صورتحال بہت مضبوط ہوئی ہے۔ مہنگائی شرح کو کم رکھنے کا ریکارڈ قائم رکھا ہے۔ اس کا سیدھا فائدہ متوسط طبقہ اورغریبوں کوہوا ہے۔ آپریشن سندورپرصدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا، ”ہم نے ہندوستانی فوج کی بہادری اورشجاعت دیکھی ہے۔ دہشت گردوں کے اڈے کوتباہ کردیا گیا ہے۔ مستقبل میں بھی دہشت گردوں کے حملوں کا جواب مضبوط اورفیصلہ کن ہوگا۔ سندھ آبی معاہدہ (انڈس واٹرٹریٹی) بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔” ماؤنوازوں کے بارے میں صدرجہوریہ مرمونے کہا کہ ماؤنوازدہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی گئی ہے۔ آج ماؤنوازدہشت گردوں کی تعداد 126 سے کم ہوکر8 اضلاع رہ گئی ہے۔ صرف 3 اضلاع شدید متاثرہیں۔ 2 ہزارسے زیادہ ماؤنوازوں نے ہتھیارڈال دیئے ہیں۔ وہ دن دورنہیں، جب ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے کہا، ”ہندوستان شمسی توانائی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ 20 لاکھ سولرسسٹم نصب کئے گئے ہیں، جس سے لاکھوں خاندانوں کے گھروں میں بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 11 سالوں میں شمال مشرق میں 7,200 سے زیادہ شاہراہیں تعمیرکی گئی ہیں۔ 80,000 کروڑروپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس دہائی میں ریلوے کی ترقی کے لئے شمال مشرقی دہائیوں سے زیادہ سیکورٹی کی ضرورت ہے۔ قبائلی علاقوں کے 20,000 گاؤں کوترقی سے منسلک کیا جا رہا ہے، 42,000 کروڑروپئے کے اسکالرشپ ایس سی کے طلباء کودیئے گئے ہیں، میری حکومت ایک خوشحال کسان کوترقی یافتہ ہندوستان کا ہدف سمجھتی ہے۔‘‘ صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے کہا، ”پی ایم کسان سمّان ندھی کا آغازکیا گیا تھا، جس کے ذریعہ اب تک 4 لاکھ کروڑروپئے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ ملک میں تیل کے بیجوں کی فصل کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مویشی پالن، ماہی پروری اورشہد کی مکھیوں کے پالنے کوبھی مربوط کیا جا رہا ہے۔ ماہی گیروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایک نئی پالیسی بنائی گئی ہے۔ 2014 کے مقابلے میں، 105 فیصد کا اضافہ ماہی گیری میں ہوئی ہے۔ ملک میں فوڈ پروسیسنگ صلاحیت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments