بالی ووڈ کے سینئر فلم ساز راکیش روشن نے گذشتہ روز اپنے بھتیجے ایشان روشن کی شادی میں شرکت کی۔ ایشان نے اپنی طویل عرصے کی ساتھی ایشوریا کے ساتھ روشن خاندان کے تمام افراد کی موجودگی میں شادی کی۔ تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں تقریب کے دوران مبینہ طور پر راکیش روشن کو ایک تکرار میں الجھتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں سینئر ہدایت کار کو تقریب کے مقام کے باہر خواجہ سراؤں کے ساتھ شدید بحث کرتے دیکھا گیا۔ خواجہ سرا بھی اس موقع پر ناراض نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف نو بیاہتا جوڑے کو دعائیں دینے آئے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں خواجہ سراؤں کو اس وقت دلہن کو دعائیں دیتے ہوئے دکھایا گیا، جب وہ تقریب کے مقام کی طرف جا رہی تھیں۔ پس منظر میں راکیش روشن اور ان کے بھتیجے ایشان روشن بھی نظر آئے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمنٹ سیکشن میں مختلف آراء سامنے آئیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 10 لاکھ مانگ لیے ہوں گے کیونکہ یہ کروڑوں کماتے ہیں نا! ایک صارف نے سوال کیا کہ دعائیں لینے آئے تھے یا لوٹنے؟ آپ اسے راکیش جی کی غلطی کے طور پر کیوں پیش کر رہے ہیں؟ کسی اور نے تبصرہ کیا کہ وہ مبارکباد دینے نہیں آتے بلکہ پیسے بٹورنے آتے ہیں۔ ہر شہر میں ان کا ایک بڑا نیٹ ورک چل رہا ہے۔ ریتک روشن نے بھی اپنے کزن ایشان روشن کی شادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ انہیں بلیو شیروانی اور میچنگ ویسٹ پہنے تقریب میں آتے دیکھا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے بیٹے ہریہان اور ہریدان بھی موجود تھے۔ ریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور ان کے بوائے فرینڈ ارسلان گونی نے بھی شادی میں شرکت کی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود