انڈیا کے دو انتہائی مطلوب گینگسٹر بیرون ملک سے گرفتار کیے گئے ہیں جن میں سے ایک کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں ہریانہ اور پنجاب کے میں سکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وینکاٹیش گرگ کو جارجیا اور بھانو رانا کو امریکہ سے گرفتار کیا گیا جس کا تعلق بشنوئی سے ہے اور دونوں کو جلد ہی انڈیا لایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت انڈیا سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زائد کینگسٹر ملک سے باہر ہیں جہاں سے وہ اپنی گینگز چلا رہے ہیں اور نئے لوگوں کو بھی بھرتی کر رہے ہیں۔ گرگ اور رانا کی گرفتاری کے لیے ہونے والی کارروائی سے دونوں گینگسٹرز کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ گرگ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق ہریانہ کے علاقے نایان گڑھ سے ہے اور وہ جارجیا میں رہ رہے تھے ان کے خلاف انڈیا میں 10 سے مقدمات درج ہیں۔ وہ ہریانہ، راجستھان، دہلی اور دوسری شمالی ریاستوں سے نوجوانوں کو اپنی گینگ میں شامل کرنے پر بھی کام کر رہے تھے۔ وہ بہوجن سماج پارٹی کے رہنما کو گرورام کے قتل میں ملوث تھے اور واقعے کے بعد جارجیا فرار ہو گئے تھے۔ گرگ بیرون ملک موجود کپل ساگوان کے ساتھ مل بھتہ وصول کرنے والی ایک گینگ چلا رہے تھے۔ اکتوبر میں دیلی پولیس نے ساگوان کی گینگ کے چار شوٹرز کو گرفتار کیا تھا جو ایک بلڈر کے فارم ہاؤس پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث تھے۔ اسی طرح دوسرے گرفتار کیے گئے شخص بھانو رانا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بشنوئی گینگ کے لیے کام کر رہے تھے اور کچھ عرصے سے خاموشی کے ساتھ امریکہ میں رہائش پذیر تھے۔ ان کا تعلق کرنال کے علاقے سے ہے اور وہ طویل عرصے جرائم کی دنیا میں سرگرم ہیں اور ان کے خلاف بھی کئی مقدمات درج ہیں۔ ان کا کریمنل نیٹ ورکہریانہ، پنجاب اور دہلی تک پھیلا ہوا ہے۔ ان کا نام پہلی بار پنجاب میں ہونے والے ایک گرینیڈ حملے بعد تحقیقات کے دوران سامنے آیا تھا۔ جون میں سپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے کرنال کے علاقے سے دو افراد کو گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈز کے علاوہ پستول اور دوسرا اسلحہ برآمد ہوا تھا اور وہ بھانو رانا کے لیے کام کر رہے تھے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بشنوئی گینگ کافی عرصے سے سرگرم عمل ہے جس کو لارنس بشنوئی چلاتے ہیں جو اس وقت جیل میں ہیں اور وہیں سے ہی گینگ کو چلا رہے ہیں۔ اس گینگ پر پنجابی گلوکار اور سیاست دان سدھو موسے والا، ریاسست مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے علاوہ اداکار سلمان خان کو دھمکیاں دینے اور گھر پر فائرنگ کے الزامات بھی ہیں۔
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو