National

بس پل سے ٹکرائی، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی

بس پل سے ٹکرائی، 11 افراد جاں بحق، 33 زخمی

جے پور، 29 اکتوبر : راجستھان کے سیکر ضلع کے لکشمن گڑھ میں منگل کی دوپہر ایک تیز رفتار پرائیویٹ بس ایک پل سے ٹکرا گئی، جس میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی اور 33 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھوشن بھوشن یادو نے بتایا کہ مسافروں سے بھری یہ پرائیویٹ بس سالاسر سے نول گڑھ جارہی تھی کہ تیز رفتار بس اپنا توازن کھو بیٹھی اور لکشمن گڑھ میں ایک پل سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر مسافروں نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا اور 33 مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع کلکٹر مکل شرما اور پولیس سپرنٹنڈنٹ بھوون بھوشن سمیت تمام اعلیٰ حکام اسپتال پہنچے اور زخمیوں کے بارے میں معلومات لیں۔ حادثے میں زخمی لوگوں کو لکشمن گڑھ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments