بریلی جی آر پی نے مولانا توصیف رضا کے قتل کے معاملے میں اہم انکشاف کیا ہے۔ جی آر پی نے مرکزی ملزم پنکج راجپوت کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر 10 ہزار روپے کا انعام تھا۔ جی آر پی کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے جھگڑے کے بعد مولانا کو ٹرین سے دھکا دینے کی بات قبول کر لی ہے۔ ایس ایس پی جی آر پی آشوتیش شکلا نے بتایا کہ اس مقدمے کو غیر ارادی قتل کے مقدمے میں تبدیل کیا جائے گا۔ جی آر پی کے مطابق پنکج راجپوت مرادآباد کے محلہ قانون گویان کا رہنے والا ہے۔ اس کی عمر 25 سال ہے۔ وہ مولانا توصیف رضا کے قتل کے معاملے میں مطلوب تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ریلوے، ڈویژن مرادآباد نے اس پر 10 ہزار روپے کا انعام مقرر کیا تھا۔ جی آر پی پولیس نے سرویلنس اور مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر اسے گرفتار کیا۔ ہندی نیوز پورٹل ’امر اجالا‘ پر شائع خبر کے مطابق گرفتاری کے وقت وہ پلیٹ فارم نمبر 2 پر گشت/چیکنگ کے دوران ملا۔ یہ معاملہ تھانہ جی آر پی بریلی جنکشن میں درج ہے۔ پولیس نے مسافروں سے ملنے والی معلومات اور کچھ ویڈیو کلپ کی بنیاد پر بھی تفتیش کی تھی۔ ان تمام کوششوں کے نتیجے میں پنکج راجپوت کی شناخت ہوئی اور اسے گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ مولانا توصیف رضا کی لاش 27 اپریل کو صبح 7 بجے بریلی کے کینٹ تھانہ حلقہ میں پالپور ریلوے کراسنگ کے پاس ٹریک پر ملی تھی۔ وہ عرس تاج الشریعہ میں شامل ہو کر 04314 یوگ نگری رشی کیش-مظفر پور اسپیشل ٹرین سے کشن گنج لوٹ رہے تھے۔ مولانا کے پاس جنرل ٹکٹ تھا لیکن وہ سلیپر کلاس کے کوچ میں سفر کر رہے تھے۔ 4 مئی کو ان کی اہلیہ تبسم نے بریلی پہنچ کر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ تبسم نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر کو ٹرین میں زدوکوب کرنے کے بعد باہر پھینک دیا گیا تھا۔ واقعہ سے قبل مولانا نے انہیں فون کر کے بتایا تھا کہ ٹرین میں کچھ لوگ ان سے جھگڑا کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ تحقیقات کے دوران جی آر پی نے ٹرین کے کوچ نمبر 8، 9 اور 10 کے 200 سے زائد مسافروں سے پوچھ گچھ کی، ساتھ ہی بریلی جنکشن کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ جی آر پی کا دعویٰ ہے کہ ملزم پنکج نے جھگڑے کے بعد مولانا کو ٹرین سے دھکا دینے کی بات قبول کی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات