National

بریلی کے سٹی مجسٹریٹ کو یوپی حکومت نے معطل کر دیا، محکمہ جاتی انکوائری کا حکم

بریلی کے سٹی مجسٹریٹ کو یوپی حکومت نے معطل کر دیا، محکمہ جاتی انکوائری کا حکم

اترپردیش حکومت نے بریلی کے سٹی مجسٹریٹ النکار اگنی ہوتری کو اب ان کے استعفیٰ کے بعد معطل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی اگنی ہوتری کے ذریعہ لگائے گئے سنگین الزامات کے درمیان کی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بادی النظرمیں قصوروار پائے جانے پرانہیں فوری طور پرمعطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس انکوائری کی ذمہ داری بریلی ڈویژن کے کمشنر کو سونپی گئی ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں شاملی ضلع مجسٹریٹ کے دفتر سے منسلک رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسپیشل سیکرٹری کی سطح پر حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ یہ سارا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب بریلی کے سٹی مجسٹریٹ النکار اگنی ہوتری نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ضلع انتظامیہ اور ضلع مجسٹریٹ پر سنگین الزامات بھی لگائے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تقریباً 45 منٹ تک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی رہائش گاہ پر زبردستی حراست میں رکھا گیا۔’آج تک‘ کی خبر کے مطابق النکار اگنی ہوتری نے الزام لگایا کہ بات چیت کے بہانے انہیں وہاں بٹھائے رکھا گیا اور ذہنی دباؤ بنایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لکھنؤ سے ایک فون آنے کے بعد مبینہ طورپر کہا گیا کہ برہمن کے بہت دماغ خراب ہورہے ہیں، اسے یہیں بٹھالو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنی جان بچاکر وہاں سے نکلنا پڑا۔ ان الزامات کے بعد انتظامیہ پر سوالات اٹھنے لگے اور پورے صوبے میں یہ واقعہ موضوع بحث بن گیا۔ سٹی مجسٹریٹ کے الزامات کے بعد ضلع انتظامیہ نے فوری ردعمل کا اظہار کیا۔ اے ڈی ایم جوڈیشل دیش دیپک سنگھ نے النکار اگنی ہوتری کے تمام الزامات کو بے بنیاد بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سٹی مجسٹریٹ کو معمول کی انتظامی بات چیت کے لیے بلایا گیا تھا۔ اے ڈی ایم جوڈیشل کے مطابق اس وقت اے ڈی ایم انتظامیہ، اے ڈی ایم سٹی، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور وہ خود موجود تھے۔ گفتگو معمول کے ماحول میں ہوئی۔ انہیں چائے، کافی اور مٹھائیاں بھی پیش کی گئیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی دباؤ، دھمکی یا یرغمال بنائے جانے جیسی کوئی صورتحال نہیں تھی۔ اس تنازعہ کے درمیان ایک اور پیش رفت سامنے آئی۔ بتایا گیا کہ استعفیٰ دینے کے بعد النکار اگنی ہوتری نے تقریباً 12:30 بجے سرکاری رہائش گاہ سے اپنا بیشتر سامان نکلوالیا۔ اس کے بعد وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر کسی نامعلوم مقام پر چلے گئے۔ تاہم انتظامی قواعد کے مطابق انہیں ابھی بھی باضابطہ طور پر سٹی مجسٹریٹ کا چارج سونپنا باقی ہے۔ اس لیے خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کے لیے ایک یا دو دن مزید بریلی میں رہنا پڑ سکتا ہے۔ النکاراگنی ہوتری نے اپنے استعفیٰ کو صرف انتظامی تنازعہ تک محدود نہیں رکھا۔ انہیں نے اپنے 5 صفحات پر مشتمل خط میں کئی سماجی اور سیاسی مسائل اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یو جی سی کے نئے ضوابط اور شنکراچاریہ ایوی مکتیشورانند کے شاگردوں کے ساتھ ہی ہوئی مبینہ بدسلوکی سے دکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو جی سی کے نئے ضوابط جنرل زمرہ خاص طور پر اونچی ذات کے بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑسکتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان ضوابط کے ذریعہ جنرل زمرے کے طلباء کو مشتبہ یا مجرموں کی طرح دیکھا جارہا ہے جس میں برہمن، چھتریہ، ویشیہ اور بھومیہار برادریوں کے طلباء متاثر ہوں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments