بریانی کے بعد تربوز کھانے سے فیملی کے 4 افراد کی موت کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی تحقیقات میں بتایا گیا کہ ممبئی میں ایک ہی فیملی کے 4 افراد کی موت کی وجہ زنک فاسفائیڈ نامی انتہائی زہریلا کیمیکل ثابت ہوئی جو عام طور پر چوہے مار زہر میں استعمال ہوتا ہے۔ حکام کو یہ زہریلا مادہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اعضا اور اس تربوز سے ملا جو انہوں نے مرنے سے کچھ دیر پہلے کھایا تھا۔ ایف ایس ایل نے اپنی رپورٹ ممبئی پولیس کو جمع کروا دی جو 26 اپریل کو ہونے والی ان ہلاکتوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 44 سالہ عبدالدوکڑیا، ان کی 35 سالہ اہلیہ نسرین، اور دو بیٹیاں 16 سالہ عائشہ اور 13 سالہ زینب شامل ہیں۔ 25 اپریل کی رات فیملی نے رشتہ داروں کی دعوت کی تھی۔ مہمانوں کے ساتھ چکن بریانی کھائی گئی تاہم مہمانوں کے جانے کے بعد رات تقریباً ایک بجے انہوں نے تربوز کھایا۔ چند گھنٹوں کے اندر ہی چاروں افراد کو الٹیاں شروع ہوگئیں اور فوڈ پوائزننگ جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔ ابتدا میں ایک ڈاکٹر کو گھر بلایا گیا جس نے ادویات تجویز کیں لیکن حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک بیٹی کو نجی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ باقی تینوں افراد ممبئی کے سرکاری اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر کے گھر سے بریانی، تربوز، پانی اور دیگر اشیاء کے نمونے فرانزک معائنے کیلیے بھیجے تھے۔ تقریب میں شریک رشتہ داروں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے بھی بریانی کھائی تھی لیکن وہ بالکل ٹھیک رہے، جس سے شک کی سوئی تربوز کی جانب گھوم گئی۔ ابتدائی طور پر اسے محض فوڈ پوائزننگ سمجھا جا رہا تھا لیکن اب رپورٹ نے کیس کا رخ زنک فاسفائیڈ کی جانب موڑ دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ زہریلا مادہ غلطی سے کھانے میں شامل ہوا یا جان بوجھ کر، تاہم اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے یہ ظاہر ہو کہ فیملی نے خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا ہو۔ حکام نے واضح کیا کہ ہلاکتیں خود تربوز کی وجہ سے نہیں ہوئیں بلکہ اس میں موجود زہریلے کیمیکل کی وجہ سے ہوئی ہیں، اب اس بات کا تعین کرنے کیلیے مزید تفتیش جاری ہے کہ یہ کیمیکل تربوز یا کھانے میں کیسے پہنچا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات