National

ممبئی میں مبینہ طور پر تربوز کھانے کے بعد ایک ہی خاندان کے چار افراد کی پراسرار موت

ممبئی میں مبینہ طور پر تربوز کھانے کے بعد ایک ہی خاندان کے چار افراد کی پراسرار موت

ممبئی: جنوبی ممبئی کے پائدھونی علاقے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی پیر کی علی الصبح مبینہ طور پر تربوز کھانے کے بعد موت واقع ہو گئی، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے طبی معائنہ رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ گھاٹی گلی میں واقع مغل بلڈنگ میں پیش آیا، جہاں رہائش پذیر ایک خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت عبداللہ دوکاڈیا (40)، نسرین دوکاڈیا (35) اور ان کی دو بیٹیاں عائشہ (16) اور زینب (13) کے طور پر کی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاندان کے افراد نے تربوز کھانے کے بعد شدید علامات محسوس کیں، جن میں قے، چکر آنا اور پیٹ میں شدید درد شامل تھا۔ حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر سرکاری جے جے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر لڑکی کو مردہ قرار دیا گیا، جبکہ دوسرا چند گھنٹوں بعد دوسری لڑکی نے بھی دم توڑ گیا۔ بعد ازاں کچھ ہی وقت میں والدین بھی انتقال کر گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس حرکت میں آ گئی اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی وجہ موت کا تعین طبی معائنہ رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی طور پر، یہ تربوز سے فوڈ پوائزننگ کا معاملہ معلوم ہوتا ہے، کیونکہ جن لوگوں نے صرف 'بریانی' کھائی تھی انہیں صحت سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

Source: scoial media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments