برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے پیرس اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سابق ومبلڈن، یو ایس اور اولمپکس چیمپئن اینڈی مرے پیرس اولمپکس 2024ء میں برطانوی ٹینس ٹیم کی نمائندگی کریں گے اور یہ 37 سالہ کھلاڑی کا 5 واں اولمپکس ہوگا۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ آخری ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے پیرس پہنچ گیا ہوں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈی مرے 2012ء لندن اور 2016ء ریو اولمپکس میں سونے کے تمغے جیت چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اینڈی مرے ماضی میں رینکنگ میں نمبر ون بھی رہ چکے ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی اہم اور بڑے ٹورنامنٹس بھی جیتے۔ واضح رہے کہ فرانس کے شہر پیرس میں اولمپکس کا آغاز 26 جولائی سے ہوگا اور یہ 11 اگست تک جاری رہے گا۔
Source: Social Media
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
بارش کی وجہ سے دہلی کیپٹلس بمقابلہ سن رائزرس حیدرآباد میچ رد۔
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا
انگلینڈ دورہ سے عین قبل روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان