Sports

برطانوی باکسر پر وزن زیادہ ہونے پر 5 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد

برطانوی باکسر پر وزن زیادہ ہونے پر 5 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد

برطانیہ کے باکسر کرس ایوبینک جونیئر پر مقررہ وزن سے آدھا اونس زیادہ ہونے پر 5 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کرس ایو بینک کی ہم وطن باکسر کونر بین سے فائٹ کل لندن میں ہوگی۔ کرس ایوبینک اور کونر بین کے درمیان مقابلہ لندن کے ٹوٹنہم ہوٹسپر اسٹیڈیم میں ہوگا، مڈل ویٹ کیٹیگری میں 12 راؤنڈ کی فائٹ ہوگی۔ جس کےلیے باکسرز کا زیادہ سے زیادہ وزن 160 پونڈ طے کیا گیا ہے، وزن کے وقت کونر بین، ایو بینک جونیئر سے ہلکے نکلے، اُن کا وزن 156 اعشاریہ 4 پونڈ ہے۔ دوسری طرف ایوبینک کا وزن مقررہ اسکیل سے آدھا اونس زیادہ نکلا، ان کا وزن 160 اعشاریہ 05 پونڈ تھا، دونوں باکسرز کے درمیان اس فائٹ کا مداحوں کو 3 سال سے انتظار ہے۔ ایوبینک پر برٹش باکسنگ بورڈ آف کنٹرول فروری میں 1 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ عائد کر چکی ہے جب اُنہوں نے کونر بین کو پریس کانفرنس میں انڈہ مارا تھا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments