بھرت بھوشن تیواری انکاؤنٹر معاملے میں سپریم کورٹ نے فوری سماعت کی درخواست قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے عرضی گزار کو رجسٹرار کے سامنے معاملہ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے، جس کے بعد ہی آئندہ کارروائی کا تعین کیا جائے گا۔ اس عرضی میں واقعے کی سی بی آئی سے جانچ کرانے اور سپریم کورٹ کے سبکدوش جج کی نگرانی میں ایک آزاد ماہر کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ عرضی سپریم کورٹ کے وکیل وشال تیواری نے دائر کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ بہار کے بھوجپور ضلع میں پولیس انکاؤنٹر کے دوران بھرت بھوشن تیواری کی موت ایک ممکنہ ماورائے عدالت ہلاکت کا معاملہ ہو سکتی ہے، اس لیے غیر جانبدار اور آزادانہ جانچ ضروری ہے۔ عرضی میں انکاؤنٹر میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور پورے معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سپرد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شاہ پور تھانہ علاقے کے بلوتی گاؤں میں کارروائی کے دوران بھرت بھوشن تیواری نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی تھی، جس کے جواب میں پولیس نے اپنی حفاظت کے لیے جوابی کارروائی کی۔ اس دوران وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں پٹنہ میڈیکل کالج لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کی موت ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں : بہار کا بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملہ پہنچا سپریم کورٹ، سی بی آئی جانچ کا مطالبہ دریں اثنا بہار حکومت نے بھی اس معاملے میں عدالتی جانچ کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بلوتی گاؤں کے انکاؤنٹر کی جانچ پٹنہ ہائی کورٹ کے سبکدوش جج کی نگرانی میں کرائی جائے گی تاکہ پورے واقعے کا غیر جانبدارانہ اور شفاف جائزہ لیا جا سکے۔ ادھر بہار پولیس نے انتظامی کارروائی کرتے ہوئے ایک تھانہ انچارج سمیت 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ایک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کی گئی، جس میں ایک مسلح شخص پولیس اہلکاروں کی طرف پستول تانے ہوئے دکھائی دے رہا ہے اور پولیس کی جانب سے بروقت ردعمل نہ دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات