National

بہرائچ فرقہ وارانہ تشدد معاملے کے قصورواروں کی سزا کا اعلان، سرفراز کو پھانسی کی سزا، 9 قصورواروں کو ملی عمر قید

بہرائچ فرقہ وارانہ تشدد معاملے کے قصورواروں کی سزا کا اعلان، سرفراز کو پھانسی کی سزا، 9 قصورواروں کو ملی عمر قید

یوپی کے بہرائچ کے فرقہ وارانہ تشدد معاملے میں مقامی عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ تشدد معاملے میں اہم ملزم عبدالحمید سمیت 10 افراد کو قصوروارقراردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فرقہ وارانہ تشدد کے بعد رام گوپال مشرا کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس قتل سانحہ میں قصوروار9 افراد کوعدالت نے عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ وہیں اہم ملزم سرفرازکوپھانسی کی سزا دی گئی ہے۔ فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت نے تمام ملزمان پرایک ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ عدالت نے منگل کے روز (9 دسمبر، 2025) جن 10 لوگوں کوقصوروارٹھہرایا تھا، ان میں عبدالحمید اوران کے تین بیٹوں سمیت 6 دیگرافراد شامل تھے۔ قصوروارقراردیئے گئے عبدالحمید، اس کے بیٹے فہیم، سرفراز، طالب، سیف، جاوید خان، ذیشان، ننکئو، شعیب، معروف علی، خورشید، افضل اورشکیل شامل ہیں۔ اس معاملے میں تین ملزمین شکیل احمد، ببلوافضل عرف کلواورخورشید کوعدالت نےبری کردیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال درگا وسرجن کے دوران 13 اکتوبرکو ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد رام گوپال مشرا کا گولی مارکرقتل کردیا گیا تھا۔ اس حادثہ کے بعد 13 افراد کوگرفتارکرکے جیل بھیجا گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے کی جانچ کے بعد 11 جنوری 2025 کوایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں تمام ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائرکردی گئی تھی۔ اس معاملے سے متعلق 12 گواہوں نے عدالت میں گواہی دی تھی۔ 21 نومبرکوجج نے فیصلہ محفوظ رکھا اورگزشتہ منگل کو دسمبرکو10 ملزمین کوقصوروارٹھہرایا اورتین کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ 9 دسمبرکوجب عدالت نے تین ملزمین کوبری کردیا تھا، تب رام گوپال مشرا کی اہلیہ رولی مشرا نے کہا تھا کہ ”میرے شوہرکے قاتل کو پھانسی دو، تبھی انصاف ملے گا۔ بری کئے گئے تین بھی قصوروار ہیں، انہیں بھی سزا ملنی چاہئے۔“ اہل خانہ نے سبھی قصورواروں کو سزائے موت دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ حالانکہ خورشید، شکیل اورافضل کو بری کردیا گیا ہے۔ معاملے میں این ایس اے بھی لگایا گیا تھا۔ انتظامیہ نے علاقے میں بھاری پولیس فورس تعینات کی ہے تاکہ فرقہ وارانہ ماحول نہ بن سکے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلے ہی سخت کارروائی کا حکم دے دیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments