پڑوسی کے فارم سے گاجول کے بی جے پی لیڈر کے بیٹے کی لاش برآمد
مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے گاجول میں بی جے پی کے بوتھ صدر کے بیٹے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش مذکورہ لیڈر کے پڑوسی کے فارم سے ملی۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے، تاہم قتل کی وجہ کو لے کر اب بھی الجھن برقرار ہے۔ گاجول تھانے کی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مالدہ ضلع کے گاجول تھانے کے تحت بابوپور گرام پنچایت کے سنگھائل گاو¿ں کے رہنے والے ماجھی مرمو بی جے پی کے بوتھ صدر ہیں۔ اتوار کی شام سے ان کا بیٹا بپلاب مرمو گھر واپس نہیں آیا تھا۔ پیر کی صبح پڑوسی کے فارم سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔ مقامی خاتون نے لاش دیکھنے کے بعد بپلاب کے گھر والوں کو اطلاع دی۔ اہل خانہ موقع پر پہنچے تو نوجوان بے حس و حرکت پڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔
اطلاع ملنے پر گاجول تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مالدہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا۔
متوفی کے والد اور بی جے پی لیڈر ماجھی مرمو کا الزام ہے کہ ان کے بیٹے کا قتل محبت کے معاملے میں کیا گیا ہو سکتا ہے۔ ان کے بیٹے کے گاو¿ں کی ایک نوجوان خاتون کے ساتھ تعلقات تھے، جس کو لے کر دونوں فریقوں کے درمیان تنازع بھی ہوا تھا۔
ماجھی مرمو کے مطابق، اتوار کی شام بپلاب نے گھر آکر کھانا کھانے کی بات کہی تھی، لیکن اس کے بعد وہ واپس نہیں آیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس قتل کے پیچھے سیاسی انتقامی کارروائی کا امکان بھی ہو سکتا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پڑوسی کے فارم سے گاجول کے بی جے پی لیڈر کے بیٹے کی لاش برآمد...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments