بنگلورو میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش نے قہر برپا کیا ۔ بے موسم کی بارش سے مختلف حادثات ہوئے ہیں ۔ اسپتال کی دیوار منہدم ہونے سے 7 افراد کی موت ہوگئی۔ بدھ کی شام کوتیزہواؤں ، بارش اور اولے سے بچنے کے لیے کچھ لوگ قریبی اسپتال کی دیوار کے سائے میں کھڑے تھے۔ طاقت ورہواؤں اور بارش نے ایسی تباہی مچائی کہ دیوار گر گئی اس کی زد میں آکر سات افراد ہلاک ہو گئے۔ شیواجی نگر کے بورنگ اور لیڈی کرزن اسپتال کے قریب یہ حادثہ پیش آیا، جب کچھ افراد تیزہواؤں اور شدید بارش سےبچنے کے لیے اسپتال کی دیوار کے پاس کھڑے تھے۔ اچانک آٹھ فٹ اونچی دیوار گر گئی۔جس کے نیتجے میں سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگیے۔ مہلوکین میں ایک چھ سالہ بچی مصفرا بھی شامل ہے جو اپنی ساتویں سالگرہ سے قبل شاپنگ کرنے آئی تھی ۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں اور زخمیوں میں زیادہ تر اسپتال کے اطراف سڑکوں میں سامان فروخت کرنے والے تھے۔مہلوکین کی شناخت فیاض احمد (39)، محمد عبدالحق (52)، مصفرا (6)، کے کے لتھا (57)، اسمیتا (47)، محمد صلاح الدین (36) اور نسیم اللہ (19) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں دو خواتین کا تعلق کیرل سے ہے، جو شہر کا دورہ کر رہی تھیں۔ کرناٹک وزیر اعلیٰ سدارمیا نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور مہلوکین کے لواحقین کو5-5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ، زخمی خطرے سے باہرہیں ، میں نے ڈاکٹروں کو مفت علاج کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر دیوار خستہ حال تھی تو انجینئرز نے اسے نظر انداز کیوں کیا۔ اسپتال کے احاطے کے اندر تعمیراتی کام جاری تھا، اور دیوار کے قریب ریت کا ڈھیر تھا، جس سے دباؤ بڑھنے کا شبہ ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات