National

بنگلادیش نے دہلی سمیت 3 بھارتی شہروں میں ویزا دفاتر بند کر دیے

بنگلادیش نے دہلی سمیت 3 بھارتی شہروں میں ویزا دفاتر بند کر دیے

نئی دہلی : بنگلادیش نے دھمکیاں ملنے کے بعد دہلی سمیت 3 بھارتی شہروں میں ویزا دفاتر بند کر دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں ہائی کمیشن میں ویزا خدمات عارضی طور پر معطل کرنے کے بعد بنگلادیشی حکام نے بھارت کے مزید دو شہروں میں بھی ویزا دفاتر بند کر دیے ہیں۔ دہلی میں بنگلادیشی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے کے بعد قونصلر اور ویزا سروسز بند کی گئیں، بنگلادیش کے فارن ایڈوائزر توحید حسین نے بتایا کہ مظاہرین کی جانب سے بنگلادیشی ہائی کمشنر کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، بنگلادیشی حکام نے بھارتی ریاست تریپورہ کے شہر اگرتلہ اور مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں بھی ویزا اور قونصلر خدمات غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی ہیں۔ بنگلا دیشی مشن کا کہنا ہے کہ حالات کی وجہ سے قونصلر اور ویزا سروس عارضی معطل کیں، دو روز پہلے ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔ بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی مظاہرین نے ہائی کمشنر کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔ یاد رہے کہ بھارت نے بھی ایک روز پہلے چٹاگانگ ویزا سینٹر بند کر دیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments