بنگلادیش میں وزیر اعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد جماعت اسلامی نے ڈھاکا میں 13 سال سے بند اپنا مرکزی دفتر دوبارہ کھول لیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی نے منگل کو دارالحکومت ڈھاکا کے بورو موغ بازار میں اپنا مرکزی دفتر کھولا جو گزشتہ 13 سالوں سے بند تھا۔ جماعت اسلامی بنگلادیش کے امیر شفیق الرحمان پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ مرکزی دفتر میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'ہم 19 ستمبر 2011 کو یہاں (مرکزی دفتر) سے نکلے تھے اور اب ہم دوبارہ اس دفتر میں داخل ہو ئے ہیں'۔ رپورٹس کے مطابق 13 سال بعد کھلنے والے دفتر میں آج جماعت اسلامی کی مرکزی کمیٹی کی ایک میٹنگ بھی ہوئی۔ امیر جماعت اسلامی نے قوم سے اپیل کہ وہ مجرمانہ کارروائیوں کو روکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمان نے فوری طور پر ملک میں عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ منگل کو دارالحکومت ڈھاکا کی مقامی عدالت نے اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور جماعت اسلامی کے ایک ہزار سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کی ضمانت منظور کی۔
Source: social media
اسرائیل کے شمال میں حزب اللہ کا راکٹ حملہ ، بجلی منقطع اور آگ بھڑک اٹھی
ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے سے راہ فرار اختیار کر لی
سابقہ مِس سوئٹزرلینڈ کا بہیمانہ قتل، شوہر نے بلینڈر میں ڈال کر پِس ڈالا
شمالی کوریا کی پہلی بار یورینیم افزودگی تنصیب کی تصاویر جاری
روس نے 6 برطانوی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا
ایلون مسک کے ٹیلر سوئفٹ سے متعلق بیان پر بیٹی غصے میں آگئی
صدارتی انتخاب میں ’کم برے‘ امیدوار کو ووٹ دیں، پوپ فرانسس کا کیتھولک امریکیوں کو مشورہ
کرنسی نوٹ سے موہن جو دڑو کی تصویر ہٹانے پر سندھ کے تحفظات، اسٹیٹ بینک کو خط
اسرائیل نے فلاڈلفیا میں سرنگوں کے مناظر جاری کر دیے، سرنگیں مصر تک جاتی ہیں
اسرائیلی وزیر کا بوریل پر شدید غصہ، خامنہ ای کی گود میں تصویر پوسٹ کر دی
پوپ فرانسس نے امریکا کے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کردی
مسجد نبوی ﷺ: 1 ہفتے میں 54 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد
سعودی لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید، رشوت سے کمائی گئی رقوم وپلاٹ ضبط
برطانیہ: کم عمر لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث گینگ کے 7 ارکان کو 106سال قید کی سزا