National

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ہندستان کے دورے پر نئی دہلی پہنچیں

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ہندستان کے دورے پر نئی دہلی پہنچیں

نئی دہلی، 21 جون :) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ہندستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر جمعہ کی شام یہاں پہنچیں۔ ایک ماہ میں محترمہ حسینہ کا نئی دہلی کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ اس دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کریں گی اور دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ وہ کل صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ سے بھی ملاقات کریں گی۔ وزیراعظم ہفتے کو دو طرفہ مذاکرات کے بعد انکےاعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ہوائی اڈے پر وزیر اعظم حسینہ کے استقبال کے لیے ہندوستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد مستفیض الرحمان بھی موجود تھے۔وزارت نے کہا، ''بنگلہ دیش ہندوستان کا ایک اہم شراکت دار اور قابل اعتماد پڑوسی ہے۔ شیخ حسینہ کا یہ دورہ اس باوقار دو طرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دے گا۔محترمہ حسینہ دورے کے پہلے دن وزیر خارجہ ایس جے شنکر ان سے ملاقات کریں گے۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کا ہفتہ کی صبح راشٹرپتی بھون میں باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ گاندھی جی کی سمادھی پر پھول چڑھانے کے لیے راج گھاٹ جائیں گی۔ وزیر اعظم مودی اور محترمہ حسینہ کے درمیان صبح 11.30 بجے ملاقات ہوگی۔محترمہ حسینہ کے اعزاز میں مسٹر مودی حیدرآباد ہاؤس میں ظہرانہ دیں گے۔ وزیر اعظم حسینہ کل شام صدرجمہوریہ مرمو اور نائب صدرجمہوریہ دھنکھڑ سے ملاقات کریں گی۔ اس کے بعد وہ ڈھاکہ واپس روانہ ہو جائیں گی۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments