نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا 17 فروری کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے صدر طارق رحمان کی قیادت میں نو منتخب حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں ہندستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، اس تقریب میں اسپیکر کی شرکت ہندوستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان گہری اور مضبوط دوستی کی عکاسی کرتی ہے۔ وزارت خارجہ نے لکھا، "مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام کے پابند پڑوسیوں کے طور پر، ہندوستان طارق رحمان کی قیادت میں بنگلہ دیش میں منتخب حکومت کی آمد کا خیرمقدم کرتا ہے، جس کے وژن اور اقدار کو عوام کی زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے۔" بنگلہ دیش کے روزنامہ پرتھم الو کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی 17 فروری کو ممبئی میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ پہلے سے طے شدہ دو طرفہ ملاقات ہے۔ پی ایم مودی کی دہلی میں اے آئی امپیکٹ سمٹ بھی ہے۔ اس لیے وزیراعظم مودی اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے بھارت، چین، پاکستان، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات، قطر، ملائیشیا، برونائی، سری لنکا، نیپال، مالدیپ اور بھوٹان کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔ نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منگل 17 فروری کو قومی پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازہ میں منعقد ہوگی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو