National

”بنگال کی جیت ملک کی جیت ہے، بنگلہ دیشی مسلمانوں کا ووٹ نہیں چاہئے…“ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما

”بنگال کی جیت ملک کی جیت ہے، بنگلہ دیشی مسلمانوں کا ووٹ نہیں چاہئے…“ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما

آسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی اتحاد نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کی ہیٹ ٹرک لگا دی ہے۔ وہیں، ہیمنتا بسوا سرما ریاست کے دوسری باروزیراعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔ جیت کے بعد ہیمنتا بسوا سرما نے کہا کہ پون کھیڑا کی پریس کانفرنس نے مجھے جتانے میں مدد کی۔ آسام پولیس نے انہیں بلایا ہے، تب میں انہیں پیڑا کھلاوں گا۔ پون کھیڑا کی وجہ سے گورو گوگوئی بھی ہارگئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگلہ دیشی مسلمانوں کا ووٹ مجھے نہیں چاہئے۔ آسام کی جیت بی جے پی اوروزیراعظم مودی اورہندووں کی جیت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندومجھے جتنا جتا سکتے تھے، اتنا جتایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بارآسام کے مسلمانوں نے بھی ہمیں ووٹ دیا ہے۔ وہیں، مغربی بنگال میں بی جے پی کی زبردست جیت پربولتے ہوئے ہیمنتا بسوا سرما نے کہا کہ بنگال کی جیت تو2021 میں بھی تھی، لیکن ان میں خوف تھا کہ سیکورٹی ملے گی یا نہیں۔ انہوں نے بنگال کے نتیجوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بنگال کی جیت ملک کی جیت ہے۔ واضح رہے کہ بنگال میں بی جے پی پہلی بارحکومت بنانے جارہی ہے، بی جے پی نے اس الیکشن میں 15 سال پرانا ممتا بنرجی کا قلعہ منہدم کردیا ہے۔ آسام میں برسراقتداراین ڈی اے دوتہائی اکثریت حاصل کرنے کے بعد مسلسل تیسری بارریاست میں حکومت بنانے والی ہے۔ این ڈی اے نے 126 اسمبلی سیٹوں میں 102 سیٹوں پرجیت درج کی۔ اس میں بی جے پی نے 82 سیٹ پرجیت حاصل کی جبکہ اس کی اتحادی پارٹیوں بوڈوپیپلزفرنٹ (بی پی ایف) اورآسام گن پریشد (اے جی پی) کو10-10 سیٹوں پرجیت ملی ہے۔ ریاست میں بی جے پی نے پہلی باراپنے دم پراکثریت حاصل کی ہے۔ اس سے پہلے 2021 اور2016 کے الیکشن میں اس نے 60-60 سیٹیں جیتی تھیں۔ اپوزیشن خیمے میں کانگریس نے 19 سیٹیں جیتیں جبکہ مولانا بدرالدین اجمل کی قیادت والے اے آئی یوڈی ایف اوراکھل گوگوئی کی قیادت والے رائے جوردل نے 2-2 سیٹیں حاصل کیں۔ ٹی ایم سی کوایک سیٹ پرجیت حاصل ہوئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments