جمعرات (4 دسمبر) کو مدینہ سے حیدر آباد جار ہی انڈیگو کی پرواز 6ای 058 کو مبینہ طور پر بم کی دھمکی ملنے کے بعد احمد آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی ہے۔ پرواز میں 180 مسافروں کے علاہ عملہ کے 6 اہلکار بھی سوار تھے۔ 2 روز قبل بھی انڈیگو کے ایک مسافر طیارہ میں انسانی بم ہونے کی دھمکی کے سبب ممبئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی تھی۔ ایئرپورٹ سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ انڈیگو کی پرواز مدینہ سے حیدرآباد جا رہی تھی۔ اس درمیان طیارہ میں بم ہونے کی دھمکی ملی۔ دھمکی ملتے ہی افسران الرٹ موڈ پر آ گئے۔ ایسے میں پرواز کو احمد آباد ڈائیورٹ کرنا پڑا اور اس کی احمد آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ ایئرپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائے جانے کے بعد اس میں سوار تمام مسافروں کو باہر نکالا گیا اور اور پھر اس کی جانچ کرائی گئی۔ بتایا جا رہا کہ ایک مسافر نے طیارہ میں بم ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد افراتفری مچ گئی۔ طیارے کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ مشتبہ مسافر سے بھی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل منگل (2 دسمبر) کو بھی ایسی ہی ایک دھمکی کی خبر سامنے آئی تھی، جس کی وجہ سے کویت سے حیدرآباد جا رہی انڈیگو کی ایک پرواز کو ممبئی ڈائیورٹ کیا گیا اور وہاں پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔ اُس روز طیارہ میں ’انسانی بم‘ ہونے کی دھمکی دی گئی تھی۔ حیدر آباد اور دہلی ایئرپورٹ کو بذریعہ ای میل دھمکی موصول ہوئی تھی۔ دھمکی کی بات سامنے آتے ہی سیکورٹی ایجنسی فوراً الرٹ ہو گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارہ کو ممبئی ایئرپورٹ ڈائیورٹ کر دیا اور اس کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ حالانکہ بعد میں دھمکی محض افواہ ثابت ہوئی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو