سرینگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مغربی بنگال میں ووٹوں کی گنتی کے دوران غیر معمولی حیرت کا اظہار کرتے ہوڑے سماجی رابطہ گاہ پر اپنے جذبات کا اظہار "بلڈی ہیل" کے ذریعے کیا۔ مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو برتری حاصل ہے اور وہ ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کو اسمبلی انتخابات میں شکست دینے کی پوزیشن میں ہے۔ عمر عبداللہ کی جانب سے پوسٹ کیے گئے انگریزی کے یہ الفاظ ان کی حیرانگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ادھر، جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا نے مغربی بنگال کے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھایا۔ التجا نے کہا: "مغربی بنگال کا انتخاب شروع سے ہی منصفانہ نہیں تھا۔ مین اسٹریم میڈیا اسے ماسٹر اسٹروک کیوں بتا رہا ہے جبکہ یہ عوامی مینڈیٹ کی کھلی اور دن دہاڑے چوری تھی؟" الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ووٹوں کی گنتی اور تازہ رجحانات کے مطابق، بی جے پی ریاست مغربی بنگال میں حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت کا ہندسہ آسانی سے پار کر لے گی۔ زعفرانی جماعت پہلی بار بنگال کے اسمبلی انتخابات میں جیت کر تاریخ رقم کرنے اور ممتا کی ترنمول کانگریس کو بڑی شکست دینے کی طرف بڑھ رہی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات