National

بلند شہر میں سڑک حادثہ: میاں بیوی اور تین معصوم بچوں سمیت پورا خاندان اجڑ گیا

بلند شہر میں سڑک حادثہ: میاں بیوی اور تین معصوم بچوں سمیت پورا خاندان اجڑ گیا

بلند شہر،،8 مئی:)اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں جمعہ کی شام ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ کوتوالی دیہات کے علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ایسی زوردار ٹکر ماری کہ میاں بیوی اور ان کے تینوں بچوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ ایس ایس پی دنیش کمار سنگھ کے مطابق، یہ المناک حادثہ کوتوالی دیہات کے 'بھانسولی کٹ' کے قریب ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب اتم کمار (45) اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ خرجہ سے اپنے گا¶ں واپس لوٹ رہے تھے ۔ اسی دوران سامنے سے آنے والے ہریانہ نمبر کے ایک بے قابو ٹرک نے موٹر سائیکل کو سامنے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور خاندان کا کوئی بھی رکن زندہ نہ بچ سکا۔پولیس نے جاں بحق ہونے والوں میں اتم کمار (45) ولد نامعلوم، رہائشی گا¶ں دھمیڈا کیرت۔ ارملا (40)اتم کمار کی اہلیہ۔نشانت (08) بیٹا۔دشا (06) بیٹی۔انایرا (04) بیٹی شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت اعلیٰ حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے جائے حادثہ سے ٹرک کی نمبر پلیٹ برآمد کر لی ہے ، جو ہریانہ کی بتائی جا رہی ہے ۔ "ہم نے ٹرک کی نمبر پلیٹ کی بنیاد پر ملزم ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور پورے علاقے میں چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے ۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔" اس واقعے کے بعد مقتولین کے گا¶ں 'دھمیڈا کیرت' میں کہرام مچا ہوا ہے اور پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments