National

بہار میں سمراٹ چودھری نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے لیا حلف، بجیندر پرساد یادو اور وجے کمار چودھری نائب وزیراعلیٰ مقرر

بہار میں سمراٹ چودھری نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے لیا حلف، بجیندر پرساد یادو اور وجے کمار چودھری نائب وزیراعلیٰ مقرر

پٹنہ: بہار کی سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز ہوچکا ہے۔ سمراٹ چودھری نے ریاست کے 24ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نتیش کمار کے استعفیٰ کے بعد اب ریاست میں ایک نئے سیاسی دور، یعنی ’’سمراٹ دور‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ پٹنہ کے لوک بھون میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں گورنر سید عطاء حسنین نے سمراٹ چودھری کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ یہ موقع اس لحاظ سے بھی غیر معمولی ہے کہ بہار کی 75 سالہ سیاسی تاریخ میں پہلی بار بی جے پی کا کوئی لیڈر وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوا ہے۔ سمراٹ چودھری کے ساتھ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے دو سینئر لیڈروں وجے کمار چودھری اور بجیندر پرساد یادو نے بھی عہدے کا حلف لیا اور انہیں نائب وزیراعلیٰ بنایا گیا۔ اس طرح ریاستی حکومت میں پہلی بار جے ڈی یو کوٹے سے بیک وقت دو نائب وزرائے اعلیٰ مقرر کیے گئے ہیں، جو سیاسی توازن کی ایک اہم مثال سمجھی جا رہی ہے۔ اس مرحلے پر صرف تین رہنماؤں نے حلف لیا ہے، جبکہ نئی این ڈی اے حکومت کی تشکیل کے باوجود کابینہ میں ابھی 33 وزارتی عہدے خالی ہیں۔ سیاسی ذرائع کے مطابق، آنے والے دنوں میں کابینہ میں توسیع متوقع ہے، جس کے بعد مختلف طبقات اور علاقوں کو نمائندگی دی جائے گی۔ سمراٹ چودھری کی تقرری کے ساتھ ہی نتیش کمار کے ’’سُشاسن‘‘ یعنی بہتر حکمرانی کے طویل دور کا اختتام ہو گیا۔ نتیش کمار نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک بہار کی قیادت کی اور 2025 میں این ڈی اے کی کامیابی کے بعد وہ دسویں بار وزیراعلیٰ بنے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے راجیہ سبھا جانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد قیادت کی ذمہ داری سمراٹ چودھری کو سونپی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments