دو روز بعد یعنی 15 اپریل کو بہار میں نئے وزیر اعلیٰ حلف لیں گے۔ پارٹی دفتر سے لے کر راج بھون تک اس کی تیاری چل رہی ہے۔ آج صرف وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی رہائش پر میٹنگ ہوئی۔ پیر کی صبح وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہائش پر اعلی سطحی میٹنگ چلی۔ اس میں جے ڈی یو کے کارگزار صدر سنجے سنگھ، للن سنگھ، بجیندر یادو، وجے چودھری، شرون کمار اور زماں خان موجود تھے۔ تمام لوگوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں 14 اپریل کو ہونے والی این ڈی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ اور جے ڈی یو کے کوٹے سے بننے والے وزیر اور نشانت کمار کو لے کر بات چیت ہوئی۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد ریاستی وزیر زماں خان نے واضح طور پر کہا کہ 15 اپریل کو ہی نئی حکومت کی حلف برداری ہوگی۔ اس کی تیاری چل رہی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی رہائش سے نکلنے کے بعد للن سنگھ اور سنجے جھا نے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی رہائش پر جا کر میٹنگ کی۔ یہاں پر لیڈران کے درمیان نئی کابینہ کو لے کر تبادلہ خیال ہوا۔ دوسری جانب پٹنہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایئرپورٹ، ایک انے مارگ اور راج بھون کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پٹنہ کے ڈی ایم تیاگ راجن ایس ایم کو لوک بھون بلایا گیا تھا۔ اس دوران انہوں نے گورنر سے ملاقات کی۔ حلف برداری تقریب سے متعلق ڈی ایم کو کئی ہدایات دی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کے آنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی بھی پٹنہ آ ئیں گے۔ وزیر اعظم منگل کی شام کو پٹنہ آئیں گے، لوک بھون میں رکیں گے اور 15 اپریل کو نئی حکومت کی حلف بردراری میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈران سنجے جھا اور وجے چودھری کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر جو بیان جاری کیا گیا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے نام سے پارٹی کو کوئی مطلب نہیں ہے۔ جے ڈی یو کا واضح طور پر کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بی جے پی کو ہی طے کرنا ہے۔ دوسری جانب بی جے پی میں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کو لے کر تبادلہ خیال جاری ہے۔ مبصر بنے شیوراج سنگھ چوہان کے آنے کے بعد ہی کچھ واضح ہو پائے گا۔ ریاستی صدر سنجے سراؤگی نے صاف طور پر کہا کہ 14 اپریل کو پہلے بی جے پی کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوگی، اس کے بعد حکومت کی تشکیل کا عمل آگے بڑھے گا۔ سب کچھ طے پروگرام کے مطابق ہی چل رہا ہے۔ بی جے پی کی میٹنگ کے بعد این ڈی اے کی قانون ساز پارٹی کے لیڈران کی میٹنگ ہوگی۔ اس میں تمام اراکین اسمبلی بی جے پی کی جانب سے طے کیے گئے چہرے پر اپنی منظوری دیں گے۔ سکریٹریٹ کی جانب سے کابینہ کی میٹنگ کی تاریخ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ 14 اپریل کو صبح 11 بجے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوگی۔ اس میں نتیش کمار کئی اہم ایجنڈوں پر مہر لگائیں گے۔ یہ ان کی آخری کابینہ میٹنگ ہوگی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات