National

بہار میں قلمدانوں کی تقسیم، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

بہار میں قلمدانوں کی تقسیم، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

بہار میں آج نئی حکومت تشکیل پانے کے بعد قلمدانوں کی تقسیم بھی کر دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے اپنے پاس سب سے زیادہ 29 محکمے رکھے ہیں، جبکہ نائب وزرائے اعلیٰ کے درمیان بھی مختلف اہم محکموں کی ذمہ داریاں تقسیم کی گئی ہیں۔ دی گئی جانکاری کے مطابق وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو محکمہ داخلہ، محکمہ عمومی انتظامیہ، محکمہ صحت، محکمہ کابینہ سکریٹریٹ، محکمہ انتخابی امور، محکمہ زراعت، محکمہ سڑک تعمیرات اور محکمہ نگرانی جیسے اہم محکمے دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی متعدد شعبے ان کے ماتحت رکھے گئے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت کی مرکزی باگ ڈور براہ راست وزیر اعلیٰ کے ہاتھ میں رہے گی۔ نائب وزیر اعلیٰ وجے چودھری کو 10 محکموں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جن میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ، محکمہ آبی وسائل، محکمہ پارلیمانی امور اور محکمہ تعمیرات عمارت جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ دوسرے نائب وزیر اعلیٰ وجیندر پرساد یادو کو 8 محکمے دیے گئے ہیں، جن میں محکمہ توانائی، محکمہ منصوبہ بندی و محکمہ ترقی جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سمراٹ چودھری بہار کے 24ویں وزیر اعلیٰ بنے ہیں اور انہوں نے 15 اپریل کو اپنے عہدے کا حلف لیا۔ اس سے قبل نتیش کمار تقریباً 20 برس تک بہار کے وزیر اعلیٰ رہے۔ انھوں نے ریاستی سیاست میں طویل عرصے تک کلیدی کردار ادا کیا، جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments