National

بحریہ کا لانس نائیک آدرش کمار پاکستان کے لیے 'جاسوسی' کرنے کے الزام میں گرفتار

بحریہ کا لانس نائیک آدرش کمار پاکستان کے لیے 'جاسوسی' کرنے کے الزام میں گرفتار

اترپردیش اے ٹی ایس نے آگرہ میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوپی اے ٹی ایس نے ایک جوان کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت آدرش کمارعرف لکی کے طور پر کی گئی ہے جو ہندستانی بحریہ میں لانس نائک کے طور پر کیرالہ میں تعینات ہے۔ اے ٹی ایس نے اسے 10 مارچ 2026 کو گرفتار کیا اورعدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق انہیں مسلسل اطلاعات مل رہی رہی تھیں کہ ایک شخص پاکستان میں مقیم آئی ایس آئی ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہندوستان سے متعلق حساس معلومات کا اشتراک کر رہا ہے۔ اس معلومات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اے ٹی ایس نے جال بچھایا اور الیکٹرانک اور فزیکل سرویلنس کا استعمال کرکے قومی سلامتی میں نقب زنی کرنے والے کو پکڑنے کے لیے تحقیقات شروع کی۔ تفتیش کے دوران آگرہ کے رہائشی آدرش کمارعرف لکی کا نام سامنے آیا۔ سرویلنس میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم ہندستانی بحریہ میں لانس نائک کے عہدے پرساؤتھ نیول کمانڈ، کوچی، کیرالہ میں تعینات تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ وہ پاکستان میں مقیم ایجنٹوں سے رابطے میں تھا اور انہیں حساس معلومات فراہم کر رہا تھا۔ اے ٹی ایس کی تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پراسٹریٹجک اہمیت کی معلومات شیئر کی تھیں۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے جنگی جہازوں اور دیگرعسکری سرگرمیوں سے متعلق حساس تصاویر اور معلومات پاکستان میں مقیم ایجنٹوں کو بھیجیں۔ اے ٹی ایس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران کئی الیکٹرانک شواہد کا پردہ فاش کیا گیا، جس سے ملزم کی سرگرمیوں پر شبہ گہرایا۔ حکام کے مطابق تفتیش جاری ہے اور ان لوگوں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے جن سے ملزم کا رابطہ تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments