National

بجرنگ دل لیڈر نے کی ٹوپی پہنے لوگوں کی پٹائی، کانگریس نے ویڈیو شیئر کر کہا ’نریندر مودی کو معافی مانگنی چاہیے‘

بجرنگ دل لیڈر نے کی ٹوپی پہنے لوگوں کی پٹائی، کانگریس نے ویڈیو شیئر کر کہا ’نریندر مودی کو معافی مانگنی چاہیے‘

ملک میں اقلیتی طبقہ پر ہو رہے مظالم کی ایک نئی مثال سامنے آئی ہے۔ اتر پردیش میں مبینہ طور پر بجرنگ دل کا ایک لیڈر اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے 3 لوگوں کو پیٹتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے، اور کانگریس نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ ایک شخص ٹوپی پہنے 3 لوگوں کو تھپڑ سے مارتا ہے اور دوڑاتے ہوئے اس علاقہ سے دور بھگا دیتا ہے۔ جب یہ سب ہو رہا تھا تو وہاں کچھ لوگ موجود بھی تھے، لیکن کسی نے اقلیتی طبقہ کے لوگوں کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔ کانگریس نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’اتر پردیش کی یہ ویڈیو دیکھیے۔ اس میں بجرنگ دل کا لیڈر اکشے ٹھاکر مذہبی تفریق کی وجہ سے کچھ لوگوں کو بری طرح مار رہا ہے، انھیں سر راہ بے عزت کر رہا ہے۔‘‘ آگے یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’یہ پہلی بار نہیں ہے... 2014 سے اقلیتوں کے خلاف جرائم کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ پورے ہندوستان میں ایسے شرمناک واقعات سامنے آ رہے ہیں۔‘‘ اس ویڈیو کو سامنے رکھ کر کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی و آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’نریندر مودی اور بی جے پی-آر ایس ایس کی نفرت پر مبنی سوچ نے ملک کو نفرت کی آگ میں جھونک دیا ہے۔ یہ لوگ بھائی کو بھائی سے لڑا کر اپنی سیاسی روٹیاں سینک رہے ہیں۔‘‘ ملک کے موجودہ حالات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’ہندوستان محبت اور بھائی چارے کا ملک ہے۔ تنوع میں اتحاد ہی ہماری طاقت اور شناخت ہے، جس پر بی جے پی لگاتار حملہ کر رہی ہے، سماج میں زہر گھول رہی ہے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments