Entertainment

بگ باس 17 سے مشہور ہونیوالی سونیا بنسل کا اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ

بگ باس 17 سے مشہور ہونیوالی سونیا بنسل کا اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ

بگ باس 17 سے مشہور ہونے والی ہندی اور تیلگو فلموں کی اداکارہ سونیا بنسل نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انڈسٹری نے انھیں سکون نہیں دیا، یہ نہایت ہی تاریک جگہ ہے۔ حال ہی میں میڈیا سے اپنے فیصلے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب خود کو دریافت کرنے کی راہ پر گامزن ہونا چاہتی ہیں۔ آگرہ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ سونیا نے کہا گو کہ انڈسٹری نے مجھے شناخت اور شہرت دی، لیکن مجھے یہاں کبھی حقیقی سکون نہیں ملا۔ انھوں نے کہا کہ کامیابی کے پیچھے بھاگنے سے میں نے خود کو کھو دیا، بعض اوقات ہم دوسروں کے لیے سب کچھ کرنے میں اتنے مگن ہوجاتے ہیں کہ خود کو فراموش کردیتے ہیں۔ انکے مطابق انھیں لگا کہ میں تو یہ تک نہیں جانتی کہ میرا اصل مقصد کیا ہے۔ خود کو منوانے، چکا چوند میں رکھنے اور مزید کمانے کی اس دوڑ میں، میں نے خود کو ہی کھو دیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments