حیدرآباد: تلنگانہ ڈرگز کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے بچوں میں الرجی، فیور اور دمہ کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے المونٹ۔کڈس سیرپ کے استعمال پر فوری طور پر روک لگا دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ سیرپ ایتھیلین گلائکول سے آلودہ پایا گیا ہے، جو ایک نہایت زہریلا کیمیکل ہے اور انسانی صحت کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے۔ ڈی سی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اطلاع سینٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن، مشرقی زون، کولکاتا کی جانب سے موصول ہوئی، جس میں لیبارٹری رپورٹ کے بعد اس سیرپ کو ایڈوائزری میں عوام کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس یہ سیرپ موجود ہے تو فوراً اس کا استعمال بند کریں اور بغیر کسی تاخیر کے قریبی ڈرگز کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دیں۔ تمام ڈرگ انسپکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ریاست بھر میں ریٹیلرز، ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور اسپتالوں کو فوری طور پر الرٹ کریں اور اس سیرپ کے تمام دستیاب اسٹاک کو ضبط (فریز) کرائیں تاکہ کسی بھی صورت میں اس کی فروخت یا تقسیم نہ ہو۔ ڈی سی اے نے عوام کو ٹول فری نمبر کے ذریعے بھی براہ راست اطلاع دینے کی سہولت فراہم کی ہے۔ ادارے کے مطابق عوامی صحت کو لاحق خطرے کے پیش نظر سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ حکام نے خبردار کیا کہ ایتھیلین گلائکول کی زہریلا پن جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے عوام انتہائی احتیاط برتیں۔ یہ سیرپ بیچ نمبر AL-24002 کے تحت بہار کی کمپنی Tridus Remedies نے تیار کیا تھا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو