فلسطینیوں کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں قحط تباہ کن سطح پر پہنچ چکا ہے۔ غزہ سٹی سے حماس کے اعلامیہ کے مطابق غزہ میں قحط تباہ کن سطح پر ہے اور بھوک کا اسلحے کے طور پر استعمال اور قتل عام جاری ہے۔ حماس کے مطابق بچوں اور سویلین آبادی کیخلاف جدید تاریخ کا بدترین جرم ہو رہا ہے۔ غزہ میں انسانی حالات ہولناک تباہی کا شکار ہیں۔ اس سے قبل سربراہ اقوام متحدہ امدادی امور فلیچر نے بتایا کہ غزہ کے بچوں میں غذائی قلت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سربراہ اقوام متحدہ امدادی امور ٹام فلیچر نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ اکتوبر 2023ء سے جاری جنگ کی وجہ سے غزہ کے بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔
Source: Social media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس