National

بچے 36 پاؤنڈ کا کیک 36 سیکنڈ میں ہی چٹ کرگئے

بچے 36 پاؤنڈ کا کیک 36 سیکنڈ میں ہی چٹ کرگئے

بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دفتر میں پارٹی رہنما تیجسوی یادو کی سالگرہ کے موقع پر ایک منفرد اور دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا، جیسے ہی 36 پاؤنڈ وزنی دیو ہیکل کیک کاٹا گیا، وہاں موجود بچوں نے صرف 36 سیکنڈ میں پورا کیک ختم کر کے سب کو حیران کر دیا۔ تقریب کے دوران بچوں نے جیسے ہی کیک دیکھا، وہ خوشی کے مارے میز کی جانب دوڑے اور کیک پر ٹوٹ پڑے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے ایک دوسرے کو دھکیلتے، ہنستے اور مزے سے کیک کھاتے نظر آ رہے ہیں، جبکہ موقع پر موجود افراد اس منظر پر قہقہے لگاتے رہے۔ یہ منظر اتنا دلچسپ تھا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جسے دیکھ کر صارفین نے مزاحیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا، ’یہ واقعی 36ویں سالگرہ کے شایانِ شان جشن تھا، جہاں 36 پاؤنڈ کا کیک، 36 بچے اور 36 سیکنڈ۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments