بجٹ سے پہلے اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ سینسیکس اور نفٹی دباؤ میں کاروبار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر زبردست گراوٹ آئی ہے۔ کموڈٹی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمت میں 26 ہزار روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ سونا 9 فیصد یعنی 13 ہزارروپئے ٹوٹ کر ایم سی ایکس پی پر کاروبار کررہا ہے۔ وہیں چاندی کی قیمت میں 26,000 روپے سے زیادہ گراوٹ آئی ہے۔ دریں اثنا میٹل سیکٹر میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے چاندی ای ٹی ایف اور گولڈ ای ٹی ایف میں 11 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ نیپون انڈیا سلور ای ٹی ایف اور نیپون انڈیا گولڈ ای ٹی ایف نے نچلے سرکٹس کو نشانہ بنایا ہے۔ سونے اور چاندی میں یہ گراوٹ گزشتہ 3 کاروباری سیشن میں کے ساتھ آئی ہے۔ اب ہر کوئی چاندی اور سونے کے ای ٹی ایف بیچنے میں مصروف ہے۔ وہیں اس سے وابستہ میٹل اسٹاک بھی گراوٹ کا شکار ہوئے ہیں۔ اس دوران ویدانتا کے شیئر میں 10 فیصد گراوٹ آئی ہے۔ ہندوستان زنک کے شیئر میں 10 فیصد، ہندوستان کاپر کے شیئر میں 18 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ، ہندوستان ایلومینیم کے شیئر میں تقریباً 5 فیصد اور ہنڈالکو کے شیئر میں 7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ تجارتی سیشن کے دوران سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی۔ جمعہ کو چاندی اپنی ریکارڈ بلندی سے 1.28 لاکھ روپے سستی ہو گئی تھی جب کہ سونا 31 ہزار روپے سے زیادہ گر گیا تھا۔ ملٹی کموڈٹی مارکیٹ (ایم سی ایک) پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سونا 1.40 لاکھ روپئے سے نیچے کاروبار کر رہا ہے، جبکہ چاندی 2.70 روپئے لاکھ پر برقرار ہے۔ یہ کمی مسلسل تیسرے سیشن میں ہوئی ہے۔ سرمایہ کار اب اپنے اگلے اقدامات کے بارے میں پریشان ہیں۔ وہیں کہا جارہا ہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج اپنا نواں بجٹ پیش کرنے کرنے جارہی ہیں اور توقع ہے کہ سونے اور چاندی کے حوالے سے اہم تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو