Entertainment

بھارتی نژاد فلم ساز سائرس پٹیل نے اسلام قبول کر لیا

بھارتی نژاد فلم ساز سائرس پٹیل نے اسلام قبول کر لیا

ممبئی میں پیدا ہونے والے برطانوی فلم ساز سائرس پٹیل نے لندن میں اسلام قبول کر لیا۔ ہالی ووڈ اداکار جیانکارلو اسپوزیٹو کے اسلام قبول کرنے کی خبروں کے بعد فلمی دنیا کی ایک اور معروف شخصیت فلم ساز سائرس پٹیل کے مذہب تبدیل کرنے کی اطلاعات سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دستاویز، جسے مذہب قبول کرنے کا سرکاری سرٹیفکیٹ قرار دیا جا رہا ہے وائرل ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ لندن کی مرکزی مسجد اور اسلامی ثقافتی مرکز کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ دستاویز کو آن لائن شیئر کرنے والوں میں ترکی آل الشیخ بھی شامل ہیں، جو سعودیہ میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ہیں۔ ترکی آل الشیخ کے مطابق سائرس پٹیل نے سعودی عرب میں ایک فلمی منصوبے کے سلسلے میں وقت گزارنے کے بعد اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ پیش رفت آن لائن خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے، خصوصاً اس وجہ سے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں قیام کے دوران جیانکارلو ایسپوزیٹو کے اسلام قبول کرنے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں۔ واضح رہے کہ سائرس پٹیل ممبئی میں پیدا ہوئے اور 1999ء سے لندن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی فلمی صنعت میں بطور لائن پروڈیوسر اور ایونٹ پروڈکشن مینیجر شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے متعدد بڑے فلمی منصوبوں پر کام کیا، جن میں ’دی منسٹری آف انجینٹلمینلی وار فیئر اور کندھار شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments