معروف گلوکار وشال دادلانی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کو محفوظ بنانا ہے تو اقتدار جاہل لوگوں کے ہاتھوں میں مت دیں۔ وشال دادلانی نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی کی ہے جس میں اُنہوں نے نیٹ (نیشنل ایلیجیبلٹی کم انٹرینس ٹیسٹ) کے پیپر لیک ہونے کے معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکومتی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات کے دوران ہر سال پیپر لیک ہوتے ہیں اور کوئی ذمے داری نہیں لیتا، بس وزراء دعوے کرتے ہیں کہ وہ معاملے کو سنبھال لیں گے۔ گلوکار نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں ہیں جہاں تعلیم کی کوئی اہمیت نہیں ہے، کیونکہ جو طاقت ور لوگ ہیں وہ خود ان پڑھ ہیں۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ براہِ کرم ان پڑھ، جاہل اور گنوار لوگوں کے ہاتھوں میں اقتدار مت دیں، پھر چاہے وہ آپ کی ذات یا خاندان سے ہی تعلق رکھتے ہوں۔ وشال دادلانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود