سرینگر : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارت - امریکہ تجارتی معاہدہ جموں و کشمیر کے باغبانی شعبے اور ملک کی وسیع زرعی معیشت پر سنگین اثرات مرتب کرے گا۔ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ ’’باغبانی کا شعبہ جموں و کشمیر کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور لاکھوں خاندانوں کا ذریعۂ معاش ہے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’اگر یہ تجارتی معاہدہ اپنی موجودہ شکل میں نافذ ہوا تو ہم معاشی طور پر کمزور ہو جائیں گے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔‘‘ محبوبہ نے دعویٰ کیا کہ درآمد شدہ سیبوں کی آمد نے پہلے ہی مقامی منڈیوں میں پریشانی پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے ایران سے آنے والے سیبوں کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عاید کیا کہ ’’قیمتوں کے فرق کی وجہ سے مقامی پیداوار کو مارکیٹ میں مقابلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ امریکی کسانوں کو اپنی حکومت کی جانب سے بھاری سبسڈی ملتی ہے، جس کی وجہ سے کشمیری باغبانوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق: ’’ہمارا سیب بھاری سبسڈی والے امریکی سیب کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ یہ تجارتی معاہدہ سنگین نتائج کا حامل ہوگا۔‘‘ پی ڈی پی سرپرست نے وزیر اعظم نریندر موسی سے مجوزہ معاہدے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی اور انہوں نے اس معاہدہ کو ’’کسانوں اور باغبانی شعبے سے وابستہ افراد کے مفادات کے منافی‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک سے باہر سے آنے والے سیبوں پر کم از کم 50 فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کی جائے تاکہ مقامی کاشتکاروں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ باغبانی سے وابستہ افراد اپنے مستقبل کے حوالے سے فکرمند ہیں اور مرکز سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے سے قبل کسانوں کے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو