National

بہاراسمبلی الیکشن میں مکیش سہنی کا بڑا فیصلہ، گورا بورام سیٹ پر بھائی سنتوش کو بٹھایا، مسلم امیدوار کی حمایت کا اعلان

بہاراسمبلی الیکشن میں مکیش سہنی کا بڑا فیصلہ، گورا بورام سیٹ پر بھائی سنتوش کو بٹھایا، مسلم امیدوار کی حمایت کا اعلان

وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) نے منگل (4 نومبر، 2025) کوگورا بورام اسمبلی حلقہ سے اپنے امیدوارسنتوش سہنی کا نام واپس لے لیا۔ پارٹی نے آرجے ڈی امیدوارمحمد افضل علی خان کوحمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ دربھنگہ میں وی آئی پی کے بانی اوربہارکے سابق وزیرمکیش سہنی نے پریس کانفرنس میں اس کی جانکاری دی۔ مکیش سہنی نے کہا کہ ابتدائی دورمیں اس اسمبلی حلقہ سے آرجے ڈی اوروی آئی پی کے امیدوارنے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ کئی بار آر جے ڈی امیدوارکوسمجھانے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ نہیں مانے۔ آخرکارآج وی آئی پی کے امیدوارسنتوش سہنی نے بڑا دل دکھاتے ہوئے آرجے ڈی امیدوارکی حمایت میں لڑائی سے واپس ہوگئے۔ وی آئی پی سربراہ نے کہا کہ اگر دونوں امیدوار انتخابی میدان میں رہتے تو اس کا فائدہ این ڈی اے کو ملتا۔ یہ لڑائی بڑی لڑائی ہے اور کسی ایک امیدوار کو کامیاب بنانے کی نہیں، عظیم اتحاد کی حکومت بنانے کی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرجے ڈی امیدوار بھی فاتح ہوں گے تو حکومت عظیم اتحاد کی ہی بننی ہے۔ مکیش سہنی نے وی آئی پی کے سبھی کارکنان سے آرجے ڈی امیدوار کو فاتح بنانے کے لئے کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر حلقوں میں بھی اگریہ صورتحال ہے تو ایک امیدوار ایسے ہی بڑا دل دکھائیں، جس سے لالو یادو کے سماجی انصاف کی لڑائی کو آگے بڑھایا جاسکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments