پٹنہ، 12 نومبر (: بہار اسمبلی انتخابات کے تحت پٹنہ ضلع کی تمام 14 اسمبلی حلقوں کی ووٹوں کی گنتی جمعہ، 14 نومبر کو اے این کالج میں کی جائے گی، اور گنتی کے دن کسی بھی قسم کے فاتحانہ جلوس پر مکمل طور پر پابندی عائد رہے گی۔ پٹنہ کے ضلع الیکشن افسر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگراجن ایس۔ ایم۔ نے بتایا کہ فتح جلوس نکالنا مکمل طور پر ممنوع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین سیول سیکوریٹی کوڈکی دفعہ 163 کے تحت حکم امتناعی نافذ رہے گا تاکہ قانون و نظم کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ضلع میںانتخابی ضابطہ اخلاق16 نومبر تک نافذ العمل رہے گا اور اس کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ گنتی کے دوران نظم ونسق کو یقینی بنانے کے لیے تمام سب ڈویژنل افسران اور پولیس افسران کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور مسلسل نگرانی کی ہدایت دی گئی ہے ۔ضلع کنٹرول روم کو 24 گھنٹے فعال رکھا گیا ہے ، اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فون نمبر٬ 2219234 0612-2219810 یا ڈائل 112 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گنتی کے دن پرامن ماحول برقرار رکھیں اور افواہوں یا کسی بھی غیر مناسب سرگرمی سے دور رہیں۔
Source: uni news
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو