پٹنہ، 9 نومبر :بہار اسمبلی کی 122 نشستوں پر دوسرے اور آخری مرحلے کے تحت 11 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے آج شام انتخابی مہم کا شور ختم ہوگیا اور امیدوار عوامی رابطے کے ذریعہ ووٹ حاصل کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ دوسرے اور آخری مرحلے میں این ڈی اے کے جن قد آور لیڈروں کی ساکھ دا[؟] پرلگی ہے ان میں سابق نائب وزیراعلیٰ رینو دیوی، سابق نائب وزیراعلیٰ تارکشور پرساد،بجندر پرساد یادو، ڈاکٹر پریم کمار،نیرج کمار سنگھ ،لیشی سنگھ،نتیش مشرا،سنیل کمار پنٹو،سمیت کمار سنگھ،جینت راج،وجے کمار منڈل ،محمد زماں خان،پرمود کمار،کرشن نندن پاسوان ،شیلا منڈل،مہا بلی سنگھ،شریاسی سنگھ ،راجو تیواری،راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) کے صدر اوپیندر کشواہا کی اہلیہ سنیہ لتا،انیل کمار،اور ہندستانی عوام مورچہ (ہم) کے سربراہ جیتن رام مانجھی کی بہو دیپا کماری اور سمدھن جیوتی دیوی سمیت دیگر شامل۔ اسی طرح مہاگٹھ بندھن کی جانب سے سابق اسمبلی اسپیکر ادے نارائن چودھری، سابق مرکزی وزیر جے پرکاش یادو، سابق رکن پارلیمنٹ سنتوش کشواہا،بہار اسمبلی میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر شکیل احمد خان، عبد الجلیل مستان ،بیما بھارتی، کوشل یادو، پورنیمایادو، راجیش رام، اجیت شرماسمیت دیگر رہنما[؟]ں کی ساکھ بھی دا[؟] پر ہے ۔ اسی کے ساتھ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی اخترالایمان بھی دوسرے مرحلے کے انتخابی میدان میں اپنی طاقت آزما رہے ہیں۔ دوسرے اور آخری مرحلے میں جن122 اسمبلی حلقوں میں انتخاب ہونا ہے ان میںوالمیکی نگر، رام نگر (محفوظ)،نرکٹیا گنج، بگہا، لوریا، نوتن، چنپٹیہ، بیتیا، سکٹا، رکسول، سگولی، نرکٹیا، ہرسدھی (محفوظ)، گووند گنج، کیسریا، کلیان پور، پپرا، مدھوبن، موتیہاری، چریا، ڈھاکہ، شیوہر، ریگا، بتھناہا (محفوظ)، پریہار، سورسنڈ، باجپٹی، سیتا مڑھی، رونی سید پور، بیل سنڈ، ہرلاکھی، بینی پٹی، کھجولی، بابو برہی، بسفی، مدھوبنی، راج نگر (محفوظ)، جھنجھار پور، پھلپراس، لوکھا، نرملی، پپرا، سپول، تریونی گنج (محفوظ)، چھاتاپور، نرپت گنج، رانی گنج (محفوظ)، فاربس گنج، ارریا، جوکی ہاٹ، سکٹی، بہادر گنج، ٹھاکر گنج، کشن گنج، کوچا دھامن، امور، بائیسی، قصبہ، بن منکھی (محفوظ)، روپولی، دھمداہا، پورنیہ، کٹیہار، کدوا، بلرامپور، پران پور، منیہاری (محفوظ)،براری، کوڈھا (محفوظ)، بیہہ پور، گوپال پور، پیرپینتی (محفوظ)،کہلگا[؟]ں، بھاگل پور، سلطان گنج، ناتھ نگر، امرپور، دھوریا (محفوظ)، بانکا، کٹوریا (محفوظ)، بیلہر، رام گڑھ، موہنیا (محفوظ)، بھبھوا، چین پور، چیناری (محفوظ)،سہسرام، کرگہر، دینارہ، نوکھا، ڈیہری، کاراکاٹ، ارول، کرتھا، جہان آباد، گھوسی، مخدوم پور (محفوظ)، گوہ، اوبرا، نوی نگر، کٹمبا (محفوظ)، اورنگ آباد، رفیع گنج،گروآ، شیر گھاٹی، امام گنج (محفوظ)، بارہ چٹی (محفوظ)، بودھ گیا (محفوظ)، گیا ٹا[؟]ن، ٹیکاری، بیلاگنج، اتری، وزیر گنج، رجولی (محفوظ) ہسوا، نوادہ، گووند پور، وارسلی گنج، سکندرہ (محفوظ)، جموئی، جھاجھا اور چکائی شامل ہیں۔
Source: uni news
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو