National

بہار میں انڈیا اتحاد کی بنے گی حکومت ، تیجسوی ہونگے وزیر اعلیٰ : اکھلیش یادو

بہار میں انڈیا اتحاد کی بنے گی حکومت ، تیجسوی ہونگے وزیر اعلیٰ : اکھلیش یادو

سرائے رنجن/سیتا مڑھی/چھپرہ:02 نومبر:سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو بہار کے سرائے رنجن، سیتا مڑھی اور چھپرہ اسمبلی حلقوں میں تین بڑی انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے ان ریلیوں میں انڈیا اتحاد کے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے سرائے رنجن اسمبلی حلقے میں راشٹریہ جنتا دل کے امیدوار اروند ساہنی، سیتا مڑھی میں سنیل کشواہا اور چھپرہ میں راشٹریہ جنتا دل کے امیدوار کھیساری لال یادو کی حمایت میں جلسہ عام کیا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ "بہار کی عوام اس بار تبدیلی کے لیے ووٹ ڈالنے جا رہی ہے ۔ بی جے پی کا صفایا ہونا طے ہے ۔ بی جے پی نے بہار کو صرف غریبی اور نقل مکانی دی ہے ۔ بی جے پی مرکز میں 10 سال سے اور یہاں کے وزیر اعلیٰ 20 سال سے اقتدار میں ہیں، اب بہار کی عوام 30 برسوں کا حساب مانگے گی۔" انہوں نے کہا کہ بہار کے نوجوانوں کی نقل مکانی کے لیے بی جے پی ذمہ دار ہے ۔ اب بہار کی عوام بی جے پی کی نقل مکانی کرائے گی۔ یہ الیکشن بہار اور اس کے نوجوانوں کے مستقبل کا الیکشن ہے ۔ بہار میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی اور تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ بنیں گے ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی جھوٹ بولنے والی اور دھوکے باز پارٹی ہے ۔ اس نے نوجوانوں کو نوکری دینے ، کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے جیسے وعدے کیے ، لیکن کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ چھپرہ کی ریلی میں انہوں نے کہا کہ "چھپرہ کے لوگ اس بار دل کھول کر کھیساری لال کو ووٹ دیں گے ۔ بہار میں انڈیا اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے ، بی جے پی باہر جا رہی ہے ۔" انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے بھاری بھرکم جی ایس ٹی لگا کر مہنگائی بڑھائی اور عوام کی جیب کاٹی۔ اب وہ جی ایس ٹی کا جشن منا رہے ہیں جبکہ عوام جانتے ہیں کہ بے روزگاری اور مہنگائی کے لیے بی جے پی ہی ذمہ دار ہے ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ "جب چھپرہ سے کھیساری جیتیں گے تو تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ بنیں گے ۔ ہم نوجوانوں کو نوکری دیں گے ، سلنڈر 500 روپے میں دیں گے ، ما¶ں اور بہنوں کو 2500 روپے ماہانہ اور 200 یونٹ بجلی مفت دیں گے ۔" انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ بنیں گے تو آگرہ-لکھن¶ ایکسپریس وے کی طرح بہار میں بھی سڑکیں بنیں گی۔ 2027 میں اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنے گی۔ "تیجسوی یادو چھپرہ کو پٹنہ سے جوڑیں گے اور ہم چھپرہ کو لکھن¶ سے جوڑ دیں گے ۔ ہم مل کر یوپی اور بہار کو دہلی سے جوڑ دیں گے ،"۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments