پٹنہ، 4 فروری: بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الگ الگ واقعات میں 15 افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سارن ضلع میں چار، جموئی اور نالندہ میں تین تین، مظفر پور میں دو اور بھاگلپور، پورنیہ اور کٹیہار میں ایک ایک کی موت ہوئی ہے۔ چھپرا سے موصولہ خبر کے مطابق سارن ضلع کے داؤد پور تھانہ علاقے میں پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر ایک شخص کی موت ہوگئی۔ مرنے والے کی شناخت راج کشور رام (45) کے طور پر ہوئی ہے جو سسوان بزرگ گاؤں کے رہنے والا ہے۔ اسی دوران سڑک حادثہ میں زخمی ایک شخص کی صدر اسپتال چھپرہ میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ ضلع کے بھیلڈی تھانہ علاقے میں سڑک حادثے میں ایک مزدور کی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت گجودھر ساہ ولد سنتو ساہ ساکن ارنا گاؤں کے طور پر ہوئی ہے۔ اسی دوران مفصل تھانہ علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار سبودھ سنگھ ولد دیوی لال سنگھ ساکن میہیاں گاؤں کی ڈمپر کی زد میں آکر موت ہوگئی۔ جموئی سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کے سکندرا تھانہ علاقے میں منگل کی صبح ہائی وے پر ایک کاراور اسکارپیو کے درمیان تصادم میں تین افراد کی موت ہو گئی اور تین زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت ارون سنگھ (62)، رماکانت سنگھ (66) اور ویرندر سنگھ (56) کے طور پر ہوئی ہے، جو لکھی سرائے ضلع کے کجرا تھانہ علاقے کے ارانوا گاؤں سے واپس آرہے تھے۔ راجگیر سے موصولہ اطلاع کے مطابق منگل کو نالندہ ضلع کے پرولپور تھانہ علاقے میں بداونی موڑ کے قریب ایک موٹر سائیکل کے درخت سے ٹکرا جانے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت پروالپور تھانہ علاقہ کے چوسنڈا کے رہنے والے چنوں پاسوان (19) اور اسلام پور تھانہ علاقہ کے موحدی پور گاؤں کے رہنے والے وکرم کمار (18) کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک اور واقعہ میں ضلع کے ناگرنوسہ تھانہ علاقہ کے تحت رام گھاٹ گاؤں کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آکر ایک نوجوان کی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ متوفی کی شناخت شیوم کمار (18) کے طور پر کی گئی ہے جو کرائی پرسورائی تھانہ علاقہ کے نیسارا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ مظفر پور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کے کانٹی تھانہ علاقے کے دامودر پور محلہ میں منگل کو ایک گھر میں آگ لگنے سے متھلیش کمار رائے (27) اور اس کی بھتیجی شالو کماری (15) جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ بھاگلپور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع کے بائی پاس تھانہ علاقے میں مقامی اسپتال کے قریب منگل کو ایک تیز رفتار ٹرک نے اسکارپیو کو ٹکر مار دی۔ اس واقعہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ متوفی کی شناخت پپو یادو کے طور پر کی گئی ہے جو ضلع کے براری علاقہ کا رہنے والا ہے۔ پورنیہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق کے ہاٹ تھانہ علاقہ میں منگل کو گاڑی کی زد میں آکر ایک لڑکی کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت آرچی کماری (06) بنت آشیش پاسوان کے طور پر ہوئی ہے، جو کے ہاٹ تھانہ علاقہ میں لنکا ٹولہ مرگی فارم کے ساکن ہے۔ کٹیہار سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس اسٹیشن کے علاقے میں پیر کی رات ایک کار بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرا گئی۔ اس واقعہ میں کار میں سوار ایک شخص کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
Source: uni urdu news service
شتروگھن سنہا نے پورے ملک میں گائے کے گوشت پر پابندی کا مطالبہ کردیا
دہلی میں 27سالوں کے بعد بی جے پی کی واپسی کا امکان: اگزٹ پول کا دعویٰ
تمل ناڈو: آتش بازی یونٹ میں دھماکے سے خاتون ملازم ہلاک، 6 زخمی
روپیہ 32 پیسے گر کر ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا
ملکی پورضمنی الیکشن میں جم کر ہوئی گھپلے بازی:اکھلیش
بھوک ہڑتال پر بیٹھے جن سوراج کے لیڈر پرشانت کشور گرفتار
دہلی میں ووٹنگ سے پہلے اروند کیجریوال کے خلاف ہریانہ میں کیس درج، ’زہر‘ والے بیان پر ہوا ایکشن
دہلی کی 70 سیٹوں پر ووٹنگ کی تیاریاں مکمل، 1.56 کروڑ ووٹر حق رائے دہی کا کریں گے استعمال
دہلی اسمبلی انتخاب: ووٹنگ سے ایک روز قبل وزیر اعلیٰ آتشی کا پرسنل اسسٹنٹ 15 لاکھ روپے نقد کے ساتھ گرفتار
تلنگانہ: درگاہ کو منہدم کرنے کا اعلان کرنے والی ’خاتون اگھوری‘ کو پولیس نے گاڑی سمیت کیا گرفتار