National

اومکتیشورا نند کو کمبھ میلہ سے باہر کرنے کا مطالبہ

اومکتیشورا نند کو کمبھ میلہ سے باہر کرنے کا مطالبہ

مہاکمبھ نگر:04فروری:مہاکمبھ میں مونی اماوسیہ پر ہوئے حادثے کے حوالے سے جیوترمٹھ پیٹھ کے مہنت سوامی اومکتیشورانند سرسوتی کے ذریعہ حکومت کی تنقید اور وزیر اعلی سے استعفے مانگنے کے بعد ان کے خلاف تلخ حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور وزیر اعلی کو خون سے خط لکھ کر انہیں میلہ سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کرشن جنم بھومی سنگھرش نیاس(متھرا) کے صدر دنیش فلاہاری نے منگل کو سیکٹر پانچ میں ہریش چندر مارگ واقع اپنی رہائش گاہ پر بتایا کہ انہوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنے خون سے خط لکھ کر سوامی اومکتیشورا نند سروسوتی کو کمبھ سے باہر کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں سے مل کر مبینہ شنکر آچاریہ مہاکمبھ میں افواہ پھیلا رہے ہیں۔ وہ چاندی کے سنہاسن پر بیٹھ کر سرکاری سہولیت لے کر اپوزیشن پارٹیوں کی زبان بول رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 56اسلامک ممالک اور اپوزیشن پارٹیاں مل کر کمبھ کو بدنام کرنے میں مصروف ہیں۔ سبھی 13 اکھاڑوں نے سوامی اومکتیشیور نند کی مبینہ مخالفت شروع کردی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ ہندوؤں کے دلوں کے شہنشاہ ہیں۔ ان کواستعفی نہیں دینے دیں گے۔مبینہ شنکر آچاریہ نے تب استعفی نہیں مانگا جب رام بھکتوں پر گولیاں چلائی گئی تھیں ہندوؤں کے معزز بھگوان رام کو تصوراتی بتایا گیا ان سے استعفی کیوں نہیں مانگا۔ جب تک یوگی مہاراج ہیں تب تک ہی ہندو محفوظ ہیں۔ ہم ان کو کھونا نہیں چاہتے ہیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments