پٹنہ، 11 اپریل : بہار میں آج عیدالفطر کا تہوار پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان میں آج 30 ہزار سے زیادہ لوگوں نے عید کی نماز ادا کی۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی۔ دارالحکومت پٹنہ کی عیدگاہوں اور مساجد کے علاوہ پورےبہار میں بڑی تعداد میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کی اور ایک دوسرے کو گلے لگاکر مبارکباد دی۔ مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی اور امن کی دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار گاندھی میدان پہنچے اور لوگوں سے گلے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ریاست اور اہل وطن اور بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو نیک خواہشات۔ خدا اس مبارک دن پر ہم سب پر اپنی رحمتیں فرمائے اور ریاست میں خوشی، امن اور خوشحالی ہو۔
Source: uni news
مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے سات افراد ہلاک
مر بھی جائیں، جمعے کی نماز تو ضرور پڑھیں گے: ابو اعظمی
یہ گندی نالی کے کیڑے ہیں ان کے دماغ میں زہر بھرا ہے، بی جے پی لیڈر کو مولانا خلیل الرحمن کا سخت جواب
سنبھل: ہولی کے روز جلوس والے راستے پر موجود شاہی جامع مسجد سمیت 10 مساجد کو ڈھانپنے کا فیصلہ
تمل ناڈو میں مقروض خاندان کے چار افراد کی خودکشی
دہرادون میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے پیدل چل رہے چار مزدوروں کو کچلا، سبھی کی موت
ایس ایل بی سی واقعہ۔ جدید ترین روبوٹک ٹیم کو ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کافیصلہ
اڈیشہ: کانکنی گھوٹالہ کے ملزم بی جے ڈی لیڈر راجہ چکر گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش
ہولی کے جشن کے دوران راجہ پور میں مسجد پر ہجوم کا حملہ۔ گیٹ کو تباہ کردیاگیا۔پولیس خاموش تماشائی بنی رہی
مرکز نے گوتم اڈانی کے لیے جاری امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سمن گجرات کی عدالت کو بھیجا: رپورٹ