National

بہار کی عدالت نے خان سر کی گرفتاری پر 25 جون تک روک لگا دی

بہار کی عدالت نے خان سر کی گرفتاری پر 25 جون تک روک لگا دی

پٹنہ، 20 جون: پٹنہ کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز خان گلوبل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر فیصل خان، جو ''خان سر'' کے نام سے مشہور ہیں، اور ان کے تین ساتھیوں کو عبوری راحت دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر 25 جون تک روک لگا دی۔ یہ معاملہ مبینہ طور پر قتل کی کوشش اور غیر قانونی اسلحہ کے استعمال سے متعلق ہے ۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج روپیش دیو نے خان سر اور ان کے ساتھیوں اجیت کمار، کنہیا کمار سنگھ اور انکت کمار پانڈے کی جانب سے دائر علیحدہ علیحدہ قبل از گرفتاری ضمانت (اینٹیسیپیٹری بیل) کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ان کی گرفتاری پر 25 جون تک روک لگا دی۔ سماعت کے دوران پٹنہ پولیس نے عدالت کی سابقہ ہدایت کے مطابق کیس ڈائری بند لفافے میں عدالت کے سامنے پیش کی۔ عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر کو کیس ڈائری کا جائزہ لینے کی اجازت دی اور ہدایت دی کہ بند لفافے میں موجود دستاویزات 23 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کی جائیں۔ عدالت نے اگلی سماعت کے لیے 25 جون کی تاریخ مقرر کی اور حکم دیا کہ اس وقت تک چاروں درخواست گزاروں کے خلاف کوئی سخت یا جبری کارروائی نہ کی جائے ۔ تاہم، یہ راحت اس شرط کے ساتھ دی گئی ہے کہ وہ تفتیش میں تعاون کریں گے اور پولیس کے طلب کرنے پر پیش ہوں گے ۔ استغاثہ کے مطابق، کدم کنواں تھانے نے 4 جون کو بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) اور آرمز ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت خان سر، ان کے دو سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ یہ مقدمہ ایک وائرل ویڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا، جس میں مبینہ طور پر خان گلوبل اسٹڈیز کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے قریب فائرنگ کا واقعہ دکھایا گیا تھا۔ دریں اثنا، عدالت نے خان سر کے دو سیکیورٹی گارڈز کی باقاعدہ ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت کی، جو اسی مقدمے کے سلسلے میں اس وقت جیل میں بند ہیں۔ عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے 25 جون کو اگلی تاریخ مقرر کی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments